تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

لڑکے سیلفی لیتے رہے ‘ دوست ڈوب گیا

بنگلور: بھارت کے ضلع راماناگڑہ کے علاقے کنک پورہ میں نیشنل کالج کا طالب علم تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا‘ اس کے دوست اس دوران سیلفی بنانے میں مصروف رہے۔

تفصیلات کے مطابق جے نگر کے نیشنل کالج کا 17 سالہ طالب علم وشواس جی ‘ کالج کے این سی سی گروپ کے طلبہ کے ساتھ پکنک پر گیا تھا‘ جہاںسب طالب علم ایک تالاب میں نہا رہے تھے۔

وشواس کے والدین اور رشتے داروں نے میت کالج کے سامنے رکھ کر واقعے کا ذمہ دار کالج کے این سی سی یونٹ کے انچارج پروفیسر گرش اور شرتھ کو ٹھہرایا ہے کہ ’ا نہوں نے طالب علموں کا خیال نہیں رکھا اور غفلت برتی‘۔ کالج کی انتظامیہ کی جانب سے اس یقین دہانی کے بعد کہ اگر تحقیقات میں کالج کا عملہ قصور وار پایا گیا تو ان کے خلاف بالضرور کارروائی ہوگی۔

پولیس کے مطابق ڈوب کر ہلاک ہونے والے طالب علم کا باپ گوندا راجو ایک غریب رکشہ ڈرائیورہے اور یہ لوگ ہنومانتھ نگر میں رہتے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لڑکا 300 سال قدیم کلیانی میں ڈوب کر ہلاک ہوا ہے۔

این سی سی کے ایک اور طالب علم سمانتھ کے مطابق کے مطابق نہانے کے بعد وہ گندن جینیا مندر کی جانب روانہ ہوئے اور انہوں نے محسوس ہی نہیں کیا کہ وشواس ان کے ساتھ نہیں ہے۔ اتنے میں ایک لڑکے نے اپنی سیلفی تصاویر میں دیکھا کہ پیچھے کوئی ڈوب رہا ہے‘ اس نے این سی سی یونٹ کے سربراہ پروفیسر گرش کو اطلاع دی۔

پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ پروفیسر گرش موقع پر موجودتھے تاہم کالج کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فیکلٹی ممبر طلبہ کے اس گروپ کے ساتھ موجود نہیں تھا‘ ۔ گروپ میں موجود تمام طلبہ اس وقت شدید صدمے میں ہیں جس کے سبب پولیس نے ان کے بیانات نہیں لیے ہیں تاہم ان کے نام پتے نوٹ کرلیے گئے ہیں اور انہیں بعد میں آکر بیان نوٹ کرانا ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

 

Comments

- Advertisement -