تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ساحل پر ہونے والی گندگی آبی حیات کے ساتھ ساتھ ماحول کیلئے بھی نقصان دہ

کراچی : ساحل سمندر پر چہل قدمی کا بھی اپنا ہی حسن ہے مگر ماحولیاتی اور بحری آلودگی سے انکا حسن اور دلکشی اب ماند پڑتی جا رہی ہے، ساحل پر ہونے والی گندگی آبی حیات کے ساتھ ساتھ ماحول کو بھی سخت نقصان پہنچا رہی ہے۔

کراچی کے شہریوں کے لیے سمندر کے ساحل سب سے اہم تفریح گاہیں ہے، سمندر کی اونچی نیچی لہریں اور ساحل کی نرم ریت روزانہ ہزاروں افراد تفریح کے غرض سے کراچی کے ساحل کا رخ کرتے ہیں، ان میں سے بیشتر افراد کھانے پینے کی اشیاء کے ریپر سمندر میں ہی بہا دیتے ہیں جس سے ساحل کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے، اور آبی حیات کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

یہ پلاسٹک کے لفافے سمندری حیات کیلئے نقصان کا سبب بنتے ہیں اکثر سمندری جانور انہیں خوراک جان کرنگل لیتے ہیں جو انکی موت کا موجب بنتی ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق تقریباً 34فی صد مچھلیوں، 86فی صد سمندری کچھوے اور 44فی صد سمندری پرندوں کے پیٹ میں پلاسٹک پایا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوتی ہے، جو مزید گندگی اور تعفتن کو جنم دیتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ساحل سمندر سے آلودگی ختم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے نگرانی کرنے والی ٹاسک فورس قائم کی جائے اور شہری بھی سمندر کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داری کا پوری کریں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -