تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بادشاہی مسجد کے اوپر اڑتا ڈریگن

کیا آپ نے کبھی تصور کیا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کیسا ہوگا؟ یا اگر کوئی ایسی سائنس فکشن فلم بنائی جائے جس میں پاکستان کو دکھایا جائے گا، تو وہ پاکستان کیسا ہوگا؟

تصور کرنے کو تو کچھ بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن ایک پاکستانی مصور نے اس تصور کو حقیقت میں ڈھال دیا۔

عمر گیلانی نامی یہ فنکار پیشے سے تو مکینکل انجینئر ہیں تاہم انہیں مصوری کا جنون ہے۔ عمر نے اپنی تعلیمی تجربات اور اپنی پرواز تخیل کو جوڑ کر فن کے کچھ نادر نمونے تخلیق کیے ہیں جن میں وہ یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مستقبل کا پاکستان کیسا ہوگا۔

مزید پڑھیں: مچھلی پر سواری کرتا اور سائیکل چلاتا مغل بادشاہ

دراصل انہوں نے پاکستان کی سڑکوں اور فضاؤں میں سائنسی رنگ کی آمیزش کرنے کی کوشش کی ہے اور ان کی یہ کوشش نہایت شاندار ہے۔

آیئے آپ بھی ان کی سائنس فکشن تصاویر دیکھیں۔

ایک کچی آبادی میں کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔ پس منظر میں بلند و بالا جدید عمارات نظر آرہی ہیں۔

8

لاہور کی بادشاہی مسجد کے اوپر ایک ڈریگن اڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

2

ایک گاؤں سے خلا میں راکٹ فائر کرنے کا منظر۔

5

ایک خان صاحب اپنے روایتی لباس اور ٹوپی میں اسٹار وارز کے مشہور کردار کے مدمقابل۔

3

پاکستان کے مشہور لکی ایرانی سرکس میں ایک ڈریگن کو سدھایا جارہا ہے۔

6

اس تصویر میں دکھائی دی جانے والی مخلوق کو عمر باؤنٹی ہنٹر کا نام دیتے ہیں۔ پس منظر میں لاہور کا پرہجوم بازار اور سڑک پر چلتے رکشے نظر آرہے ہیں۔

9

ایک روبوٹ تاریخی پس منظر رکھنے والی کسی عمارت میں ستار بجا رہا ہے۔ گویا روبوٹ بھی اپنی روایات سے غافل نہیں ہے۔

7

تنگ اور گنجان آباد گلیوں میں پگڑی پہنے ایک شخص کی جدید موٹر سائیکل پر سواری۔

11

ایک ننھی بچی سڑک پر بھیک مانگتی نظر آ رہی ہے اور اس کا ایک بازو مشینی ہے۔

4

اور تو اور مستقبل کے پاکستان میں اڑنے والے ٹرک بھی ایجاد ہوچکے ہیں، جو روایت کے مطابق مقررہ حد سے زیادہ وزن اٹھا کر محو سفر ہیں۔ فضا میں اڑنے والا یہ ٹرک روایتی ٹرک آرٹ سے مزین ہے۔

10

تو کہیئے، کیسی لگی آپ کو مستقبل کے پاکستان کی منظر کشی؟ ہمیں کمنٹس میں ضرور بتایئے۔

Comments

- Advertisement -