تازہ ترین

سعودی ولی عہد کا یمن کے لیے 6 کروڑ 67 لاکھ ڈالر عطیہ کا اعلان

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع نے یمن میں ہیضے کی وبا سے نمٹنے کے لیے 6 کروڑ 67 لاکھ ڈالر سرکاری خزانے سے دینے کی ہدایت جاری کردی۔

عرب ویب سائٹ العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد نائب وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی کہ شاہ سلمان ٹرسٹ اور ریلیف سینٹر کی جانب سے یمن میں ہیضے کی وبا سے نمٹنے کے لیے امداد جاری کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں اب تک سیکڑوں لوگ ہیضے کی بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں، متاثرین کو صاف پانی کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے 6.67 ملین ڈالرز نے کا اعلان کیا۔

عالمی ادارہِ انصاف اور یونیسیف کی جانب سے یمن میں ہیضے کی بیماری اور اس سے نمٹنے کے اقدامات کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے جواب میں سعودی ولی عہد نے رقم جاری کرنے کی منظوری دی۔

پڑھیں: شامی مہاجرین کی امداد، سعودی شہریوں نے ایک دن میں کروڑوں‌ روپے عطیہ کردیے

شاہ سلمان نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ یمن میں انسانی بنیادوں کی کارروائی کی جائے اور وہاں انسانیت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف پورے عزم کے ساتھ ڈٹ جائیں۔

سرکاری حکام نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ متعلقہ بین الاقوامی تنظیمیں یمن کے عوام کو بچانے کے لیے اپنے پروگرام پر عملدرآمد تیز کریں سعودی حکومت اُن کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

Comments

- Advertisement -