ریاض: سعودی عرب نے انٹرنیٹ کے ذریعے وائس اور ویڈیو کال پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے بدھ کو سعودی عرب کے وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ عامر السواحہ کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ وی او آئی پی (وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول) پر عائد پابندی ایک ہفتے کے اندر یعنی اگلے بدھ سے ختم کردی جائے گی۔
اس ضمن میں سعودی وزیر نے ٹوئٹس بھی کیے ہیں جن میں بتایا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کی مدد سے اس پابندی کا خاتمہ کیا جائے گا۔
بالتعاون مع شركائنا في قطاع الاتصالات لتفعيل قيمة #العميل_أولاً، وجّهنا برفع الحجب عن تطبيقات المكالمات خلال أسبوع.
ولازلنا نطمح للمزيد.— عبدالله عامر السواحه (@aalswaha) September 13, 2017
پابندی 20 ستمبر سے ختم ہوجائے گی
سعودی وزیر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ہم نے ٹیلی کام پارٹنرز کو طلب کرلیا ہے تاکہ صارفین کو ترجیح دیتے ہوئے کال بلاکنگ کا ہفتے بھر میں (20 ستمبر)خاتمہ کیا جاسکے۔
بالتعاون مع شركائنا في قطاع الاتصالات لتفعيل قيمة #العميل_أولاً، وجّهنا برفع الحجب عن تطبيقات المكالمات خلال أسبوع.
ولازلنا نطمح للمزيد.— عبدالله عامر السواحه (@aalswaha) September 13, 2017
ستُشرف @CITC_SA على مراجعة استيفاء التطبيقات للمتطلبات التنظيمية، وستعمل مع شركات الاتصالات لإتاحة ورفع الحجب عن ما يتوافق مع المتطلبات.
— عبدالله عامر السواحه (@aalswaha) September 13, 2017
انہوں نے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ انتظامیہ اور ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول کو ان بلاک کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے تاکہ ریاست میں مقیم سعودی شہری اور دیگر باشندے ایسی اپیلی کیشنز کو استعمال کرسکیں جس سے وائس اور ویڈیو کالز ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایسی اپیلی کیشنز جو وی او آئی پی کا آپشن رکھتی ہیں اور ان کے ذریعے انٹرنیٹ کے راستے وائس اور ویڈیو کالنگ ممکن ہو سعودی عرب میں اب ان کا استعمال شروع ہوسکے گا۔
وزیر کا کہنا تھا کہ تمام شراکت دار فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تعاون کررہے ہیں اور کوشش ہے کہ ہر کوئی voip سپورٹڈ ایپلی کیشن استعمال کرسکے اور وائس یا ویڈیو کال کا معیار بھی بہترین ہو، یہ اقدام ریاست میں جاری ویژن 2030ء کا تسلسل ہے۔
وزير الاتصالات يوجه برفع الحجب عن تطبيقات المكالمات الصوتية خلال أسبوع بحيث يجري رفع الحجب بدءاً من الأربعاء القادم
https://t.co/gvp0ZmFwjh— واس (@spagov) September 13, 2017