تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سعودی تاریخ میں کسی بھی فرماں روا کے پہلے دورہ روس کی تیاریاں

ریاض : سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلیمان رواں ہفتے مختصر دورے پر روس پہنچیں گے جہاں وہ روسی صدر سے ملاقات کریں گے یہ کسی بھی سعودی حکمراں کا پہلا دورہ روس ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلیمان جمعرات کے روز روس پہنچیں گے جہاں وہ روسی صدر پوٹن سے ملاقات کریں گے اور دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور کی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سعودی وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ شاہ سلیمان کا یہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ یہ سعودی تاریخ میں کسی بھی سعودی حکمراں کا روس کے لیے پہلا سرکاری دورہ ہے جس سے تعاون اور خارجہ تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔

شاہ سلیمان کے دورہ روس کے حوالے سے روسی حکام کا کہنا تھا کہ ہمیں سعودی حکمراں کا شدت سے انتظار ہے جو کہ کسی بھی سعودی فرمانروا کا پہلا دورہ ہوگا تاہم موجودہ روسی صدر 2007 میں ریاض کا دورہ کر چکے ہیں۔

تجزیہ کار سعودی فرمانروا کے دورہ روس کو اگلے ماہ ہونے والی آئل اور پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کے اجلاس کے تناظر میں دیکھ  رہے ہیں کیوں کہ سعودیہ تیل کا سب سے بڑا پیداواری ملک ہے جب کہ روس پٹرول کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے جس کے لیے روسی صدر 2007 میں ریاض بھی آئے تھے۔

محض چند سال قبل کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ روس اور سعودیہ عرب کے تعلقات اتنے پختہ ہوجائیں گے کہ فرماں روا خود چل کر روس جائیں گے لیکن اب حالات یکسر تبدیل ہوچکے ہیں اور دنیا یہ انہونی ہوتے دیکھ رہی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -