تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

ریاض : سعودی عرب نے فٹبال کوالیفائنگ راؤنڈ میں جاپان کو شکست دے کر 12 سال کی کوششوں کے بعد فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودیہ عرب نے ایشیائی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جیت کر آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے رسائی حاصل کر لی، 12 سال بعد سعودی شائقین اپنی ٹین ایج کو فٹ بال ورلڈ کپ میں دیکھیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں واقع کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں جاپان کے ساتھ ہونے والے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سعودی عرب نے ایک صفر سے میچ جیت لیا اور ساتھ ہی ورلڈ کپ کے لیے خود کو اہل ثابت کردیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں فٹ بال کافی مقبول کھیل ہے اور کئی شہزادے اس کھیل کو ذاتی حیثیت میں فروغ دیتے ہیں جس کے لیے ٹیم کی تربیت اور کھیلنے کے لیے بہترین اسٹیڈیم کا انتظام بھی کیا گیا ہے جب کہ بین الااقوامی مقابلوں میں شہزادے اور ولی عہد اپنی ٹیم کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے سب سے پہلے 1994 میں ہونے والے فٹ بال ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا جس میں دو میچوں میں فتح سمیٹنے میں کامیاب رہی تھی جب کہ دیگر دو میچوں میں شکست کا سامنا رہا تھا اور چار پوائنٹ کے ساتھ سعودیہ نے 12 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

بعد ازاں سعودی عرب 1998، 2002 اور 2006 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا تھا تاہم ان تینوں ورلڈ کپ میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرپایا تھا جس کے بعد سعودی فٹبال ٹیم کی کارکردگی ناقص ہی رہی اور 2010 اور 2014 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہی باہر ہوگیا تھا۔

تاہم اس بار شائقین فٹ بال کے لیے خوشخبری ہے کہ 12 سال بعد ایک بار پھر سعودی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2018 میں بھرپور ایکشن میں نظر آئے گی، جاپان کو شکست دینے کے بعد کھلاڑیوں کا جذبہ دیدنی تھا اور ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرنے کی خبر سے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -