تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

صراحہ غیر محفوظ، ماہرین نے صارفین کو خبردار کردیا

کراچی: تیزی سے مقبول ہونے والی موبائل ایپ ’صراحہ‘ کے بارے میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جس موبائل میں یہ ایپلی کیشن موجود ہے اُس کے نمبرز اور ای میل محفوظ نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی نوجوان زین العابدین توافق نے ایک سال قبل ’صراحہ‘ نامی ایپلی کیشن تیار کی جس کا مقصد متعلقہ باس کو  اپنی کارکردگی فراہم کرنا تھا تاہم اب یہ ایپ بالکل منفرد انداز میں استعمال کی جارہی ہے۔

صراحہ کا اسمارٹ فون اینڈرائیڈ اور آئی او ایس  ورژن جب سے سامنے آیا تو اس کا استعمال بڑھ گئی اور مختصر وقت میں یہ ایپ بہت ہی زیادہ مقبول بھی ہوگئی۔

صراحہ کیا ہے؟ 

اسمارٹ فون پر متعارف کروائی گئی اس ایپ پر لوگ آپ کو پیغامات بھیجتے ہیں جن کا نمبر نام یا کوئی بھی تفصیل سامنے نہیں آتی۔

طریقہ استعمال

اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائسز کے آفیشل اسٹورز پر یہ ایپ دستیاب ہے جسے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، موبائل میں ایپ انسٹال ہونے کے بعد اس میں آئی ڈی بنانی پڑتی ہے اور پھر صارف کو اُس کی خواہش کے مطابق نام فوری طور پر فراہم کر دیا جاتا ہے۔

صراحہ استعمال کرنے والا صارف دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر، فیس بک وغیرہ پر فراحہ پروفائل کا لنک شیئر کرتا ہے جس کے بعد فالوررز کی جانب سے اُسے مختلف پیغامات بھیجے جاتے ہیں، چونکہ اس میں نام یا کوئی تفصیل ظاہر نہیں ہوتی اس لیے لوگ اپنی دل کی باتیں آسانی سے تحریر کردیتے ہیں۔

صراحہ پر صارفین کی جانب سے  موصول ہونے والے ان باکس میں دکھائی دیتے ہیں اور یہاں تین آپشن دکھائی دیتے ہیں، جس صارف کو میسج بھیجا جاتا ہے وہ ایک پیغام منتخب کر کے اسے اپنی دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شیئر کرتا ہے۔

صراحہ غیر محفوظ ایپ

کوئی بھی صارف جب صراحہ ڈاؤن لوڈ کرتا ہے تو اُس وقت اسکرین پر ایک پیغام دکھائی دیتا ہے جس کے مطابق ایپ انسٹال کرنے کے بعد تمام کانٹیکٹ نمبرز اور ای میلز کی تفصیل صراحہ کے پاس چلی جاتی ہے۔

انٹرنیٹ سیکیورٹی کے ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ  جن اسمارٹ ڈیوائسز میں صراحہ ایپ انسٹال ہے اُن کے نمبرز اور ای میل کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے۔

اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کے لیے کام کرنے والے پاکستانی انجینئر یاسر یامین کا کہنا ہے کہ ’واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر رابطے کی ایپلی کیشنز میں بھی تفصیلات محفوظ نہیں ہوتیں تاہم ان کمپنیوں نے اپنے صارفین سے وعدہ کیا ہوا ہے کہ اُن کا ڈیٹا کسی بھی غلط کام کے لیے استعمال نہیں ہوگا جبکہ صراحہ کی جانب سے ابھی تک ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا جو بہت تشویش ناک ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -