تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نمک کا زیادہ استعمال: فالج اور دل کی بیماریوں کا باعث ہے، تحقیق

نیویارک: امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ  کھانے میں زیادہ نمک کے استعمال سے درمیانی عمر کے افراد میں فالج اور دل کی بیماریوں کا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں موجود سنسیناٹی چلڈرنز اسپتال میڈیکل سینٹر کی جانب سے بڑھتے ہوئے فالج کے حوالے سے تحقیق کی گئی جس میں ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ نمک کا استعمال فالج کا باعث بن سکتا ہے۔

امریکی محققین کے مطابق دورہِ نوجوانی میں کھانے میں بہت زیادہ نمک کا استعمال خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتا ہے کیونکہ اس عمر میں جسم میں خون کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے۔

پڑھیں: جگر کی خرابی سے کیسے بچا جائے؟

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ غذا میں بہت زیادہ نمک کے استعمال سے شریانوں میں نمایاں تبدیلی ہوتی ہے اور وہ سکڑ کر سخت ہوجاتی ہیں ، بعد ازاں انسانی جسم میں خون کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحت کے لیے نقصان دہ ملازمتی عوامل

ماہرین نے تحقیق سے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا کہ نمک کا زیادہ استعمال خون کی مختلف بیماریوں، فالج  اور ہارٹ اٹیک جیسے امراض کے خطرات کو بڑھاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -