تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

امریکہ سفارتی کمپاؤنڈز واپس کرے‘روس

ماسکو: روس نےامریکہ سےسفارتی کمپاؤنڈز کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئےکہاہےکہ بنا کسی شرائط اوربات چیت کےکمپاؤنڈز واپس کیے جائیں۔

تفصیلات کےمطابق روس کی جانب سے امریکہ پر گذشتہ سال قبضے میں لیے جانے والے دوسفارتی کمپاؤنڈز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مطالبات بڑھائےجا رہے ہیں۔

امریکہ اورروس کےدرمیان اعلیٰ سطح کےمذاکرات کےبعد روسی نائب وزیرخارجہ سرگے ریبکو نےکہاکہ سفارتی کمپاؤنڈز کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوگیاہے۔

روسی صدارتی دفتر کے ترجمان دیمتری پیسکو کا کہنا تھا کہ شرائط کے ساتھ سفارتی عمارتوں کی واپسی ناقابل قبول ہے، ہمارے خیال میں انھیں بنا کسی شرائط اور بات چیت کے واپس کرنا چاہیے۔

دوسری جانب اس حوالے سے امریکی حکام نے کوئی تبصرہ نہیں کیا اورنہ صحافیوں کو اس بارے میں بتایا گیا ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےروس کا کہنا تھا کہ وہ مخصوص جوابی اقدامات پر غورکر رہا ہے جن میں 30 امریکی سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے اور امریکی املاک پر قبضہ کرنا شامل ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں امریکہ نے35 روسی سفارت کاروں کوامریکی انتخاب میں مداخلت کےشک میں ملک سےنکال کرکمپاؤنڈز کوبند کردیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -