تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

دلہا کے اغوا کا ڈراپ سین، لڑکی نے محبوب سے شادی رچالی

ہماچل پردیش: دلہا کو منڈپ سے اغوا کرنے والی لڑکی نے اپنے مغوی دوست سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو ماہ قبل ریوالور رانی نے کانپور میں 15 مئی کو اپنے محبوب کی شادی کے عین وقت انٹری دی اور اُسے گن پوائنٹ پر اغوا کر کے لے گئی تھی تاہم دو ماہ تک لاپتا رہنے والا جوڑا اب منظر عام پر آگیا ہے۔

ریوالور رانی کا اصل نام ورشا ہے جبکہ اُس کے دوست کا نام اشوک ہے، گزشتہ دنوں منظر عام پر آنے کے بعد لڑکی اور لڑکے نے شادی کے بندھن میں بن جانے کا اعلان کردیا۔

ورشا نے کہا کہ یہ دن دیکھنے کےلیے ہمیں بہت پاپڑ بیلنے پڑے تاہم اپنے ہمت اور حوصلے سے آج ہم ازواجی بندھن میں بندھ گئے ہیں، اشوک کے گھر والے اُس کی زبردستی شادی کرنا چاہتے تھے اس لیے اُس نے مجبوری میں گھر والوں کی مرضی کے آگے گھٹنے ٹیک دیے تھے۔

پڑھیں: پیار ہم سے شادی کسی اور سے، محبوبہ عاشق کو اغوا کر کے لےگئی

ریوالور رانی نے کہا کہ اشوک گھر والوں کی مرضی سے شادی کرنے پر راضی نہیں تھا اور ہم ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، اس لیے عین شادی کے روز تقریب میں پہنچ کر اغوا کیا۔

لڑکے کے اغوا کے بعد اہل خانہ نے لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا تھا، ضمانت ملنے پر ریوالور رانی کو رہا کردیا گیا تھا جبکہ اشوک کے اہل خانہ نے بیٹے کو ضمانت پر رہا کرانے سے انکار کردیا تھا۔

لڑکے کی رہائی کا بیڑہ ورشا نے خود اٹھایا اور عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کروائے جس کے بعد اُسے 7 جولائی کو جیل سے رہا کردیا، رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکی اور لڑکے نے جلد شادی کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ تقریب کا مکمل خرچہ بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے دینے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -