تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بنگال نے رس گلے کا مقدمہ جیت لیا

کولکتہ: بھارتی حکومت نے ’رس گلے‘ کو بنگال کی جغرافیائی علامت کا درجہ قرار دے دیا۔

تفیصلات کے مطابق بھارتی ریاستوں بنگال اور اڑیسہ کے درمیان ’رس گلے‘ کی ایجاد سے متعلق جنگ گزشتہ دو سال سے جاری تھی، یہ تنازع اُس وقت سامنے آیا تھا کہ جب اڑیسہ کے وزیر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’رس گلہ‘ اُن کی ریاست میں 600 سال سے موجود ہے۔

اس دعوے کو ریاست بنگال کے وزیرخوراک نے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’رس گلہ‘ بنگال کی ایجاد ہے ساتھ ہی انہوں نے اس دعویٰ پر عدالت جانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

دونوں ریاست کے مابین جاری جھگڑا کشیدگی اختیار کرگیا تھا جس کے بعد بالآخر بھارتی سرکاری ادارے جغرافیکل انڈیکشن رجسٹری کو میدان میں آنا پڑگیا۔

دو سال کی لڑائی کے بعد جغرافیکل انڈیکشن رجسٹری نے فیصلے سناتے ہوئے کہا کہ ’رس گلہ مغربی بنگال کی ایجاد ہے اور اس کی پیدائش کا ریاست اڑیسہ سے کچھ لینا دینا نہیں ہے‘۔

سرکاری ادارے کا فیصلہ آنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مبارک باد کا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ رس گلے کو آج بنگال کی جغرافیائی علامت قرار دیا گیا ہے جو میرے لیے بہت فخر اور خوشی کی بات ہے‘۔

واضح رہے کہ کھوئے اور ملائی کو ملا کر چھوٹی چھوٹی سفید بالیں تیار کی جاتی ہیں اور ان میں مٹھاس پیدا کرنے کے لیے انہیں چینی کے شیرے میں بھگوایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ رس گلے کو برصغیر میں بطور میٹھے پکوان کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -