site
stats
فوڈ

ٹھنڈی ٹھار رس ملائی تیار کریں

گرمیوں کے موسم میں ایسی اشیا کھانے کا دل چاہتا ہے جو اس سخت موسم میں سکون اور فرحت کا احساس دلائیں۔ اگر آپ اس موسم میں لسی یا ٹھنڈے مشروبات پی کر اکتا چکے ہیں تو منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے مزیدار رس ملائی تیار کریں۔

اجزا

دودھ: 1 لیٹر

الائچی پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

گھی: 1 چائے کا چمچ

بیکنگ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

میدہ: 1 چائے کا چمچ

خشک دودھ: آدھا کلو

چینی: آدھا کلو

انڈہ: 1 عدد

ترکیب

رس ملائی بنانے کے لیے سب سے پہلے پین میں دودھ اور چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔

اب ایک پیالے میں سوکھا دودھ، الائچی پاؤڈر، گھی اور انڈہ پھینٹ کر ڈال دیں۔ ساتھ ہی بیکنگ پاؤڈر بھی شامل کردیں۔

اب اس میں تھوڑا تھوڑا کر کے گرم دودھ ڈالتے جائیں اور گوندھ لیں۔

اب ہاتھ پر گھی لگا کر بالز بنالیں اور دودھ میں ڈالتے جائیں۔

اس کے بعد 15 منٹ ڈھک کر رکھ دیں۔

آخر میں کیوڑا شامل کر دیں اور ڈش میں نکال کر ٹھنڈا کر کے سرو کریں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ [email protected] اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top