15.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

کراچی، ایم کیوایم لندن کے یونٹ آفس سےاسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرز نے چھاپا مار کارروائی میں ایم کیوایم لندن کے مسمار یونٹ آفس سے زیرزمین ٹینک سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے جسے دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کیا جانا تھا.

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے پاپوش نگر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے دفتر کے زیر زمین ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا ہے جسے ماہ محرم میں فرقہ ورانہ دہشت گردی میں استعمال کیا جانا تھا.

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں واٹرٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا ہے جس میں 7ایم ایم رایفل، نائن ایم ایم پستول، 12 بور پمپ ایکشن،3 ایس ایم جی میگزین، ایک 12 بورکا میگزین جب کہ ایک ہزار 530 اقسام کے مختلف راؤنڈز شامل ہیں.

- Advertisement -

 


  یہ بھی پڑھیں : پشین میں دھماکا خیزمواد سے بھری گاڑی ضبط، ماسٹرمائنڈ گرفتار 


ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے مسمار کیے گئے یونٹ آفس 181 پاپوش نگر کے زیر زمین ٹینک سے برآمد کیئے گئے ہیں جنہیں شر پسند عناصر نے کراچی میں دہشت گردی اور بد امنی کے لیے استعمال کیا جانا تھا.

 خیال رہے دو روز قبل بھی ایم کیو ایم لندن اورنگی ٹاؤن سیکٹر میں سرکاری زمین پر غیرقانونی طور پر تعمیر کیے گئے یونٹ آفس کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں