تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

مزیدار راجھستانی دال بنانے کی ترکیب

جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اسے گوشت کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور دالوں میں موجود غذائی اجزا بھی فراہم کیے جائیں۔ ایسے میں خاتون خانہ کے لیے سخت مشکل مرحلہ ہوتا ہے کہ وہ سبزیاں اور دالیں کس طرح گھر والوں خصوصاً بچوں کو کھلائیں۔

اسی لیے آج ہم آپ کو تمام دالوں کو ایک منفرد طریقے سے بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔ یہ دال راجھستانی دال کہلاتی ہے۔ دال کو ایک مختلف ذائقے کے ساتھ اپنے سامنے دیکھ کر یقیناً آپ کے گھر والے اسے نہایت شوق سے کھائیں گے۔


اجزا

چنے کی دال: آدھا کپ

مونگ کی دال: آدھا کپ

ارہر کی دال: آدھا کپ

ماش کی دال: آدھا کپ

مسور کی دال: آدھا کپ

پانی: 3 سے 4 کپ

ٹماٹر: 1 سے 2 عدد

لال مرچ: 1 چائے کا چمچ، پسی ہوئی

ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

لہسن ادرک کا پیسٹ: ڈیڑھ چائے کا چمچ

نمک: حسب ذائقہ

ثابت لال مرچ: 8 سے 10 عدد

سفید زیرہ: 1 چائے کا چمچ

لونگ: 2 سے 3 عدد

دار چینی کے ٹکڑے: 2 عدد

ہری مرچ: 4 عدد، فرائی کی ہوئی

لہسن: 1 چائے کا چمچ

تیز پات: 4 سے 5 عدد


ترکیب

پہلے ایک برتن میں تمام دالوں کو پانی میں بھگو دیں۔

پھر برتن میں دال، پانی، ٹماٹر، پسی لال مرچ، ہلدی اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

اب اس کو ہلکا سا بلینڈ کر لیں۔

اب اس میں نمک ڈال کر پکالیں۔ دال کو ڈش میں نکال لیں۔

ایک پین میں تیل، ثابت لال مرچ، زیرہ، سفید زیرہ، لونگ، دار چینی، ہری مرچ، تیز پات اور لہسن ڈال کر بگھار کے لیے پکا لیں۔

دال کو بگھار لگا کر کھانے کے لیے پیش کریں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -