میلبرن: آسٹریلیا میں چند منٹ میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے سارے شہر کا نظام درہم برہم کرکے کے رکھ دیا‘ شہرمیں سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے لگی۔
آسٹریلوی بیورو آف میٹرولوجی کے مطابق دس منٹ سے بھی کم وقت میں ہونے والی بارش میں میلبرن ایئرپورٹ پر 22 ملی میٹر نے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے۔
And 5 mins later- from berserk to absolutely boonta. #MelbourneWeather pic.twitter.com/O3erPgqwlA
— Otis Driftwood (@OatieGoodness) September 15, 2017
شدید بارشو ں کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے ‘ بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردیں۔
Melbourne, as seen from Warrandyte, as #timelapse thunderstorms from 3:40pm to approx 5pm today. Follow @BOM_Vic for #VicStorms #MelbourneWeather information. pic.twitter.com/fQGudYzgc7
— Emergency.Life (@Emergency_Life) November 18, 2017
جن علاقوں کوسیلاب سے شدید خطرات لاحق ہیں ان میں سیمور‘ کائی نیٹون‘ بالاراٹ‘ گی لونگ‘ میلبرن اور باکوس مارش شامل ہیں‘ شہر کے نشیب میں 24.2 ملی میٹر بارش محض دو گھنٹے میں ہوچکی ہے۔
#Thunderstorm #lightening #thunder #lighteningstrike #Melbourneweather #Melbourne @GuardianAus pic.twitter.com/1V8ZrHRlcS
— Davy Corrigan (@DavyCorrigan) October 8, 2017
شدید بارش کے سبب میلبرن ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل کی چھت تک پانی بھرگیا ہے اور انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن معطل ہوکر رہ گیا ہے‘ جبکہ فلینڈرز اسٹیشن پر بھی صورتحال تشویش ناک ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔