تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پی ایس ایل فائنل:شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچ گئی

لاہور: پاکستان سپر لیگ ٹوکا فائنل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےدرمیان آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا‘ ملک بھر سے شائقینِ کرکٹ لاہور پہنچ چکے ہیں اور اسٹیڈیم پہنچ رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں بیٹنگ وکٹ تیار کی گئی ہےجہاں چھکوں اور چوکوں کی برسات ہوگی،جبکہ اختتامی تقریب کو چار چاند لگانے کے لیےنامور گلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔

پی ایس ایل کا فائنل پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ حکومت نے اس وقت ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی ایس ایل کےفائنل میچ میں قذافی اسٹیڈیم کےاطراف کی شاہراہوں پربہترین لائٹنگ کا بندوبست کیاگیاہےجبکہ گاڑیوں کی پارکنگ کےلیےمختص کیےگئے6پارکنگ اسٹینڈز میں بھی لائٹس لگادی گئی ہیں۔

لاہور میں فائنل کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم اور اس کے اطراف انتہائی سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کوتعینات کیا گیا ہے۔شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچنے کے لیے سکیورٹی کی تین مختلف چیک پوسٹوں سے گزرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:لاہور میں یہاں ہوں‘ ویوین رچرڈ

خیال رہےکہ قذافی اسٹیڈیم سےمتصل ہاکی اسٹیڈیم میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے25 بستروں کااسپتال بھی بنایاگیا ہے۔


معذورافراد کےلیے فری ٹکٹس ہوں گے‘ نجم سیٹھی


چیئرمین پاکستان سپرلیگ نجم سیٹھی کاکہناہےکہ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کےلیے معذور افراد 500 اور طالبات کے لیے 1000فری ٹکٹس دوپہر 2بجےتک دستیاب ہوں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل میں اپنے اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں جن میں کیون پیٹرسن، رائلی روسو، لیوک رائٹ اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کی جگہ اپنے اسکواڈ میں جنوبی افریقہ کے مورنی وان وک، بنگلہ دیش کے انعام الحق، زمبابوے کے ایلٹن چگمبورا، شان ارون اور ویسٹ انڈیز کے ریاد ایمرٹ کو شامل کیا ہے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کو فائنل میچ میں آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی خدمات حاصل نہیں ہیں جو کراچی کنگز کے خلاف پلے آف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہےکہ پی ایس ایل فائنل میں میچ ریفری روشن ماہانامہ ہوں گے۔رنمورے مارٹنز اور شوزاب رضا آن فیلڈ ایمپائر ہوں گے۔ احسن رضا ٹی وی امپائر ہوں گے جبکہ چوتھے امپائر احمد شہاب ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -