تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اسپین کی ملکہ خود گاڑی چلا کر بچوں کو اسکول چھوڑنے پہنچ گئیں

ویسے تو دنیا کا ہر بااثر اور دولت مند شخص گاڑی پر سفر کے لیے عموماً اپنے ڈرائیور کا محتاج ہوتا ہے۔ شاید اس لیے بھی کہ گاڑی ڈرائیو کرنا انہیں وقت کا زیاں لگتا ہے چنانچہ وہ پچھلی سیٹ پر آرام سے بیٹھ کر اپنے کاروباری معاملات دیکھتے ہوئے سفر کرتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ حال دنیا بھر میں موجود شاہی خاندانوں کا ہے۔ شاہی خاندان کے افراد بھی عموماً اپنے حفاظتی دستوں اور ڈرائیورز کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔

تاہم دنیا بدلنے کے ساتھ اب شاہی خاندانوں کے سخت اصول و قوانین میں بھی نرمی آرہی ہے۔ اب شاہی خاندانوں کی نوجوان شہزادیاں اور شہزادے اپنی گاڑیاں بھی خود ڈرائیو کرتے ہیں اور اکثر اوقات اشیائے ضرورت کی خریداری کرتے بھی نظر آتے ہے۔

تاہم اسپین کی ملکہ لٹیزیا نے یہ کام پہلی بار کیا لہٰذا وہ فوراً ہی عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

ملکہ لٹیزیا خود گاڑی چلا کر اپنی 2 پیاری پیاری بچیوں کو اسکول چھوڑنے پہنچ گئیں اور میڈیا نے شاہی محل سے اسکول تک ان کا پیچھا کیا۔

یاد رہے کہ 3 سال قبل ملکہ لٹیزیا نے اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی جب ان کے شوہر شہزادہ فلپ ولی عہد سے بادشاہ کے عہدے پر فائز ہوئے۔

شہزادہ فلپ اور لٹیزیا نے سنہ 2004 میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو کر شادی کی تھی۔ اس وقت لٹیزیا اسپین کے ٹی وی چینل پر بطور رپورٹر اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں۔

اسپین کی 44 سالہ ملکہ لٹیزیا اپنے فیشن کے حوالے سے بھی خاصی مشہور ہیں اور عالمی میڈیا اکثر ان کا مقابلہ برطانوی شہزدای کیٹ مڈلٹن سے بھی کرتا ہے۔

یہ ہسپانوی شاہی جوڑا 2 بیٹیوں کے والدین بھی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -