تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کینیڈا کے صوبے کیوبک میں خواتین کے نقاب پہننے پرپابندی

اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے کیوبک میں پبلک سروس فراہم کرتے ہوئے یا عوامی سہولت سے فائدہ اٹھانے والی خواتین پر نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبک میں متنازع بل منظور کرلیا گیا، بل کے تحت خواتین پر حکومتی سروسزحاصل کرنے یا فراہم کرنے کے لئے برقع یانقاب پہننے پر پابندی عائد ہوگی۔

قانون کے تحت بیوروکرٹس، پولیس اہلکاروں، اساتذہ، بس ڈرائیوروں، عوامی اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں سب کو کام کے دوران اپنا چہرہ دکھانا ہوگا۔

متنازعہ قانون کی منظوری کے بعد سے سب سے زیادہ وہ مسلمان خواتین متاثر ہوں گی اور باپردہ خواتین کےلیے حکومتی سروسز کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب نیوڈیموکریٹک پارٹی کے رکن نے بل کوانسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

خیال رہے کہ صوبائی حکمران جماعت لبرلزنے یہ قانون دوہزاچودہ میں پیش کیا تھا، کیوبک کی اسمبلی میں بل کے حق میں سڑسٹھ اورمخالفت میں اکیاون ووٹ ڈالے گئے۔


مزید پڑھیں :  آسٹریا میں عوامی مقامات پر پورے چہرے کے نقاب پر پابندی


یاد رہے کہ حال ہی میں  آسٹریا میں عوامی مقامات پر پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون نافذ کیاگیا جبکہ برقع اور نقاب کیساتھ میڈیکل ماسک اور کلاؤن میک اپ پر بھی پابندی عائد کی گئی، خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

آسٹریا میں پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کے حکومتی فیصلے سے مسلمان خوش نہیں، مسلمان تنظیموں نے اس قانون کی مذمت کی تھی۔

واضح رہےکہ فرانس،آسٹریا،بیلجیئم،ڈنمارک،روس،اسپین،سوئٹزرلینڈ اور ترکی میں پہلے ہی عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی ہے جبکہ نیدرلینڈز میں بھی نقاب پر پابندی کا قانون زیرغور ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -