تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاناما کیس کا اہم موڑ، قطری شہزادے کا نیا خط آگیا

اسلام آباد : قطری شہزادے حمد بن جاسم کا نیا خط بھی منظرعام پر آگیا ہے جس میں پہلے خط کی تصدیق کرتے ہوئے جے آئی ٹی کو ملاقات کے لیے دوحہ آنے کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی مدد کے لیے آنے والا یہ تیسرا خط جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے پتہ پر بھیجا گیا ہے جب کہ جےآئی ٹی سپریم کورٹ کےحکم پرجوڈیشل کمپلیکس پہلےہی خالی کرچکی ہے۔

پاناما کیس میں اہم موڑ لاتے اس خط میں قطری شہزادے نے نہ صرف یہ کہ پچھلے خط کی تصدیق کی بلکہ اس خط کو باقاعدہ لیٹرہیڈ پر تحریرکیا اور وزراتِ خارجہ سے تصدیق بھی کرایا گیا ہے۔

قطری شہزادے نے یہ خط 17 جولائی کو تحریرکیا جس میں شریف خاندان سے متعلق تجارتی معاہدوں اور فلیٹس کی ملکیت کے حوالے سے بھی تصدیق کی گئی ہے جب کہ پاکستان آمد سے معزرت کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے ارکان کو دوحہ میں ملنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

اپنے خط میں قطری شہزادے کا کہنا تھا کہ بناء کسی مقدمے کے میرے لیے پاکستان کے آئین اور قانون کی پاسداری کرنا ضروری نہیں تاہم اس کے باوجود میں جے آئی ٹی کے ارکان کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جوابات دینے کو تیار ہوں تاہم اس کے لیے جے آئی ٹی کو دوحہ آنا ہوگا۔

خیال رہے گزشتہ ہی روز قطری وزیرخارجہ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور آج ہی قطری شہزادے کا نیا خط منظر عام پر آگیا ہے۔

کچھ حلقوں کی جانب سے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کیا قطری وزیرخارجہ کی پاکستان آمد اور قطری شہزادے کا نیا خط منظر عام پر آنا کیا محض اتفاق ہے یا کوئی خاص تعلق بنتا ہے۔

تجزی نگاروں نے نئے قطری خط پر قانونی سوالات اُٹھاتے ہو ئے کہنا ہے کہ قطری شہزادےنےپہلے بھی پاکستان آکرجےآئی ٹی پیش ہونےسےانکارکیاتھا لیکن اب دوحہ میں ملاقات کے خواہاں ہیں۔

تجزیہ نگاروں کا مزید کہنا تھا کہ قطری شہزادہ نہ پاکستان آئے گا نہ یواے ای میں پاکستانی سفارت خانے جائے گا حالانکہ بےنظیرقتل کیس ہو یا میموگیٹ کا معاملہ ہو گواہان امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے میں پیش ہوئے تھے دراصل قطری شہزادے کی پیشی پرٹال مٹول ایک تاخیری حربہ ہے۔

Comments

- Advertisement -