تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

قطر ائیرویز کی پاکستانیوں کے لیے نئی ویزہ سہولت

دوحہ: قطر ائیرویز نے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو قطر آمد کے بعد ایک ماہ کا ویزہ دینے کی سہولت کا اعلان کردیا،

قطر ائیرویز کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق پاکستان کے شہری اب قطر کے ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد ویزہ درخواست دے کر ایک ماہ کا قیام اختیار کرسکیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی یا ویزہ شرط سے مستشنیٰ قرار دیے جانے والے ملک کا شہری قطر کی سرزمین پر اترنے کے بعد ائیرپورٹ پر ہی ویزہ حاصل کرنے کی درخواست دائر کرسکے گا اور پھر اُسے ایک ماہ سے ڈھائی ماہ تک کا ویزہ جاری کیا جائے گا۔

قطر ائیرویز کے منتظمین کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری بھی نئی حکومتی پالیسی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اب وہ ایک ماہ تک بغیر کسی انتظار کے قطر میں قیام کرسکتے ہیں۔

پڑھیں: قطر کا 80 ممالک کے لیے مفت ویزے کا اعلان

قطر ائیرویز کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی شرائط کے مطابق قطر پہنچنے والے افراد کا پاسپورٹ زائد المعیاد نہیں ہونا چاہیے اور اس کی مدت ختم ہونے میں کم از کم 6 ماہ کا وقت ساتھ ہی واپسی کا ٹکٹ کٹوانا بھی لازم ہوگا۔

یاد رہے قطر کی حکومت نے 80 ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزہ داخلے کی اجازت دی تھی جن میں پاکستان شامل نہیں تھا تاہم اس سہولت کے حوالے سے سرکاری پالیسی سامنے نہیں آئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -