تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عرب ممالک کو بات چیت کےلیے پابندیاں ہٹانی ہوں گی‘ قطر

دوحہ : قطر کے وزیر خارجہ کا کہناہےکہ قطر اس وقت تک عرب ممالک سے بات چیت نہیں کرے گا جب تک کہ ان پر عائد معاشی اور سفری پابندیاں نہیں ہٹائی جاتیں۔

تفصیلات کےمطابق وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر پر پابندیاں عائد ہیں اس لیےعرب ممالک سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے امریکہ کا دورہ کریں گے جس میں امریکی حکام کے ساتھ عرب ممالک کے ساتھ تنازعے کے باعث قطر کی معیشت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اثرات پر بات چیت کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چھ ملکی خلیجی تعاون کونسل کے متعلق امور پر ان سے بات چیت ہو سکتی ہے۔اس کونسل میں قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور عمان شامل ہیں۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا کہ اگر ان کے ملک کا بائیکاٹ جاری رہا تو وہ علاقے کے دوسرے ممالک پر بھروسہ کریں گے جن میں سعودی عرب کا حریف ایران بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس متبادل منصوبہ ہے جو ترکی، کویت اور عمان پر مبنی ہے۔


سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


واضح رہےکہ دو ہفتے قبل سعودی عرب اور مصر سمیت 7 عرب ممالک نے سیکیورٹی وجوہات پر قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیےتھے۔

Comments

- Advertisement -