منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

میاں صاحب آپ تاریخ میں بھی مائنس ہوچکے ہیں، قمرزمان کائرہ

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم خود کو وزیراعظم ہی نہیں مانتا، نوازشریف کو اقامہ پرنہیں جھوٹ بولنے پرنکالا گیا، میاں صاحب آپ تاریخ میں بھی مائنس ہوچکے ہیں، پانامہ کیس کا فیصلہ ابھی آنا باقی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں میں مائنس نہیں ہوسکتا، میاں صاحب آپ تاریخ میں بھی مائنس ہوچکے ہیں، آپ نے کابینہ اور اسمبلیوں کو کبھی کچھ نہیں سمجھا اور نہ ہی انہیں کوئی اہمیت دی۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کو کسی ڈکٹیٹر یا مخالف سیاسی جماعت نے نہیں نکالا بلکہ ان کو عدالت اورعوام سے جھوٹ بولنے پر نکالاگیا۔

- Advertisement -

نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ کی چوریاں پکڑی گئی ہیں، آپ کہتے ہیں کہ پانامہ پر پکڑا اوراقامہ پر نکال دیا جبکہ پانامہ کیس کا فیصلہ تو ابھی احتساب عدالت سے آنا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم خود کو وزیر اعظم ہی نہیں مانتا بلکہ وہ ایک نااہل شخص کو اپنا وزیر اعظم مانتا ہے، ایسی حکومت پاکستان کا کیا مقدمہ لڑے گی؟


مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل نوازشریف کی منتظر ہے، قمرزمان کائرہ


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوختم کرنےکی کوششیں دم توڑگئیں، آج پیپلزپارٹی کی وجہ سے ملک میں استحکام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں