تازہ ترین

ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام: پنجاب رینجرز

لاہور: ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ پنجاب رینجرز کے کرنل امجد اقبال کا کہنا ہے کہ مقابلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے پنجاب رینجرز کرنل امجد اقبال نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا۔ مقابلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح ڈیفنس لاہور میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 6 مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا گیا۔ ان کے مطابق مشتبہ افراد سے بارودی مواد، ہزاروں گولیاں اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

کرنل امجد کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد میں اہم کامیابیاں مل رہی ہیں۔

یاد رہے کہ آج صبح صوبہ پنجاب کے شہروں حافظ آباد، جلال پور بھٹیاں اور سکھیکھی میں بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن کیا جس میں 57 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: حافظ آباد میں کومبنگ آپریشن، 57 افراد گرفتار

پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے جی 3رائفلیں، ایس ایم جیز اور دیگر اسلحہ شامل ہے جبکہ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 16 افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -