تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی صدیق خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے

پی ٹی آئی کے ٹیکسلہ سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی صدیق خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی
صدیق خان کی طبعیت خراب ہونے کے باعث گزشتہ رات ہسپتال میں داخل کروایا گیاتھا،جہاں وہ دورانِ علاج خالقِ حقیقی سے
جا ملے۔

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ رکنِ پنجاب اسمبلی صدیق خان کا انتقال حرکتِ قلب بند ہونے کی
وجہ سے ہوا،ابتدائی کارروائی کے بعد میت کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی کے انتقال کی خبر ملتے ہی علاقہ مکینوں اور تحریک انصاف کے رہنماوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی جہاں سے میت کو گھر واقع نوشہری کے لیے روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے رکن صوبائی اسمبلی صدیق خان کے بھائی غلام سرور خان رکنِ قومی اسمبلی ہیں،مرحوم کی نماز جنازہ پنڈی کے
علاقے نوشہری میں ساڑھے پانچ بجے ادا کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -