تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

این اے 245: تحریک انصاف کا امیدوار امجد اللہ ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار

کراچی: حلقہ این اے دو سو پینتالیس کے ضمنی الیکشن سے چند گھنٹے پہلے تحریک انصاف کے امیدوار نے ایم کیوایم کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی کو یہ دھچکا بہت مہنگا پڑا اور کارکن آپس میں لڑ پڑے ۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 245 سے تحریک انصاف کے امیدوار امجد اللہ نے انتخابات سے چند گھنٹے قبل ایم کیوایم کے امیدوار کے حق میں دستبرداری اورایم کیوایم میں شمولیت کے اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے کراچی میں موجود رہنماؤں نے ہنگامی پریس کانفرنس کا اعلان کیا لیکن کانفرنس شروع ہونے سے پہلے ہی ارکن آپس میں لڑ پڑے اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔

کارکنوں کی آپس میں مار پیٹ سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اپنی ہنگامی پریس کانفرنس منسوخ کرنا پڑی۔

تحریک انصاف کے امیدوار امجداللہ خان نےدستبرداری کی وجہ ذاتی رنجش بتائی ہے اور کہا ہے کہ میرے جیسے شخص کا تحریک انصاف میں کوئی کام نہیں ہے۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عامر خان نے امجداللہ خان کی ایم کیو ایم کے حق میں دستبرداری اور ایم کیو ایم میں شمولیت کو سراہا۔

دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں این اے دو سو پینتا لیس سے ایم کیو ایم کے ریحان ہا شمی نے ایک لا کھ پندرہ ہزار سات سو چھیتر ووٹ لے کر کا میابی حا صل کی تھی جبکہ دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے ریاض حیدر نے چون ہزار نو سو سینتیس ووٹ حا صل کئے،جما عت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدی با ئیس ہزار چار سو با ون ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -