تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکی انتخابات میں روسی ہیکنگ کی رپورٹ درست تھی،امریکی سی آئی اے کے نامزد سربراہ

واشنگٹن : امریکی سی آئی اے کے نامزد سربراہ مائک پیم پیو نے کہا ہے کہ  امریکی انتخابات میں روسی ہیکنگ کی رپورٹ درست تھی ، روس امریکی جمہوریت میں خلل ڈالنا چاہتا ہے ۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد سی آئی اے سربراہ مائیک پیم پیو نے سینیٹ کی انٹلی جینس کمیٹی میں روسی ہیکنگ کے سوال پر کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دی جانے والی انٹیلی جینس بریفنگ میں موجود تھے اورجو کچھ انہوں نےدیکھا اس کی بنیاد پر کہہ سکتے ہیں کہ امریکی انتخابات میں ہیکنگ کی رپورٹ درست تھی۔

مائک پیم پیو نے کہا کہ داعش تاحال دنیا کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

مائک پیم پیو نے کہا کہ پیوٹن نیٹو کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، روس ایک جارح ملک ہے،جس نے یوکرائن میں جارحیت دکھائی اور یورپ کو دھمکیاں دیں۔

انکا کہنا تھا کہ ایران بے ایمانی کا چیمپئن ہے، جو مشرق وسطیٰ میں اپنے مذموم عزائم میں توسیع کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کا بحران اکیسویں صدی کا سب سے بڑا بحران ہے۔


مزید پڑھیں : صدارتی انتخابات میں ہیکنگ‘روس ملوث ہوسکتاہے، ٹرمپ


یاد رہے اس سے قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب میں ہیکنگ میں روس ملوث ہوسکتا ہے، انکا کہنا تھا کہ’روسی صدر ولادی میر پیوٹن اگر مجھے پسند کرتے ہیں تو یہ خوشی کی بات ہے لیکن روس سے میری کوئی ڈیل نہیں۔

دوسری جانب روس نے امریکہ کی جانب سے انتخابات میں ہیکنگ کے الزامات کو بے بنیاد قراردے دیا، روس کےترجمان دمتری پیسکوف نےکہا کہ صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے ہیکنگ کے امریکی الزامات ’وچ ہنٹ‘ کی یاد دلاتے ہیں۔

روسی ترجمان نے کہا کہ ہیکنگ سے متعلق الزامات پر مبنی امریکی انٹیلی جنس رپورٹ بے بنیاد ہے۔

Comments

- Advertisement -