تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

گوجرانوالہ: ن لیگی کارکنان کا ایک بار پھر اے آر وائی نیوز کی ٹیم پر حملہ

گوجرانوالہ: شیرانوالہ باغ کے قریب مسلم لیگ کے کارکنان نے ایک بار پھر سچ کی آواز دبانے کی کوشش کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کی ڈی ایس این جی پر حملہ کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق شیرانوالہ باغ میں لیگی کارکنان نے اے آر وائی کی ڈی ایس این جی پر حملہ کیا اور شرپسند عناصر نے گاڑی پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے مارے۔

حملہ آوروں نے آر وائی نیوز کی ٹیم کو سچ دکھانے کی پاداش میں مغلظات بکیں اور دھمکیاں بھی دیں، حملہ آوروں نے ڈی ایس این جی کا کافی دور تک تعاقب بھی کیا۔

پڑھیں: مسلم لیگ کے کارکنان کا اے آر وائی ٹیم پر حملہ، مریم نواز کی روایتی اپیل

دوسری جانب صحافتی تنظیم پی ایف یو جے کے پنجاب کے صدر  افضل بٹ نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حملے کی براہ راست ذمہ دار مسلم لیگ ن کی قیادت ہے اور اے آر وائی نیوز پر حملہ آزادیِ صحافت پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر مسلم لیگ ن کی قیادت نے اے آر وائی نیوز کی ڈی ایس این جی پر حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کی تو نوازشریف کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔

سیاسی قیادت کی مذمت 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اے آر وائی نیوز کی ٹیم پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ لوگ حواس باختہ ہوگئے ہیں اور انہیں اپنی شکست نظر آنے لگی ہے‘‘۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے بھی اے آر وائی نیوز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی قیادت پر شدید تنقید کی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -