تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

وزیراعظم نوازشریف پربچوں کےذریعےدباؤڈالا جارہاہے‘ حسن نواز

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کا کہناہےکہ مسئلہ ہم نہیں صرف نوازشریف ہیں،ہمارےذریعےٹارگٹ کیاجارہاہے۔

تفصیلات کےمطابق پاناماکیس میں جے آئی ٹی کےسامنے پیشی کےبعد جوڈیشل اکیڈمی کےباہر میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کے چھوٹے صاحبزادے نےکہاکہ جےآئی ٹی کے سوالوں کا جواب دےکرآیاہوں۔

حسن نواز نےکہاکہ تمام دستاویزات جےآئی ٹی کےحوالے کردی ہیں۔انہوں نےکہاکہ جےآئی ٹی سےدستاویزات مانگنےپرسوال پوچھا کہ مجھ پرالزام کیا ہے؟کیوں6سے7گھنٹےبٹھایاجارہاہے۔

وزیراعظم کےصاحبزادے نےکہاکہ جےآئی ٹی کوشش کررہی ہے ہمارےکےخلاف الزام ڈھونڈا جائے۔ انہوں نےکہاکہ لندن کےمقامی اخبارنےکبھی مجھ پرالزام تک نہیں لگایا۔

حسن نواز نے کہامجھے،حسین اورمریم نوازکوسمن جاری کیےجاچکےہیں ہم بہن بھائیوں کےپاس 12سمن جمع ہوچکے ہیں۔انہوں نےکہاکہ دن رات سمن جاری ہورہےہیں جیسےسمن کاجمعہ بازارلگاہواہے۔

انہوں نےکہاکہ وزیراعظم نےہدایت کی ہےجب بلائیں آپ جائیں اورجواب دیں اوراسی وجہ سے ہم جےآئی ٹی میں پیش ہورہےہیں۔

وزیراعظم کےچھوٹے صاحبزادے حسن نوازنےکہاکہ پاکستان کی ترقی روکنےکےلیےنوازشریف پردباؤڈالاجارہاہے۔ انہوں نےکہاکہ ایسےسوالات پوچھےجارہےہیں جن کاکوئی سرہےنہ پاؤں ہے۔

حسن نوز نےکہاکہ شریف فیملی پر امید ہے کہ جھوٹ جھوٹ اور سچ سچ رہے گا۔انہوں نےکہاکہ انصاف ضرور کریں مگر انصاف ہوتا دکھائی دینا چاہیے۔

خیال رہےکہ وزیراعطم میاں محمدنوازشریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز آج تیسری مرتبہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی کےسامنےپیش ہوئے اور انہوں نے جے آئی ٹی کےسامنےاپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

دوسری جانب پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے آج ہی کےدن دوپہر3بجے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کیاگیا ہےجہاں وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

جے آئی ٹی نے پہلی بار وزیر خزانہ کو تفتیش کے لیے طلب کیا ہے جبکہ حسین نواز 4 جولائی اور مریم نواز 5 جولائی کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی۔


وزیراعظم کےکزن طارق شفیع کی جے آئی ٹی کے سامنے دوسری پیشی


یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کے کزن طارق شفیع نے پاناماکیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کوئی نئی دستاویز جمع طلب نہیں کی گئی نہ ہی دوبارہ پیشی کے لیے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز، وزیراعظم کے کزن طارق شفیع اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو طلب کر چکی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -