تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

وزیراعظم نوازشریف کی عبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے عبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کو ہدایت کی کہ عبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کریں۔

گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کراچی میں واقع ایدھی ہوم میٹھادر کا دورہ کیا اور فیصل ایدھی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران انھوں نے فیصل ایدھی سے تعزیت کی اور مرحوم کیلیے دعائے مغفرت کی، انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے عبد الستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل بھی اسٹیٹ بینک قومی ہیروز کی یاد میں چھبیس سکے جاری کرچکی ہیں۔

عبد الستار ایدھی کی موت کی خبر پوری دنیا کیلئے ایک بڑا صدمہ تھا، ایدھی کےانتقال پر ملک بھر میں سوگ، ہرآنکھ اشک بار تھی۔

واضح رہے کہ عبد الستار ایدھی ہفتے کے روز طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

وزیراعظم نے ایدھی کے انتقال پر ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا جبکہ عبد الستار ایدھی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔

ایدھی کو انسانیت کی خدمت ‘ کے نام سے جانا جاتا تھا ، وہ دنیا کی سب سے بڑی ایمبولنس سروس چلا رہے تھے۔

دوسری جانب ایدھی کی وفات کے بعد حکومت نے عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کیلئے اشیاء کی درآمد پر عبدا لستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی اور کبریٰ ایدھی کو ڈیوٹی فری سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیارات دے دیے ہیں۔

جس کے تحت عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن اور بلقیس ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے آنے والے سامان کی ڈیوٹی فری کلیئرنس ہوسکے گی۔

یاد رہے کہ اس قبل ڈیوٹی فری کلیئرنس صرف عبدالستار ایدھی کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ سے مشروط تھی۔

Comments

- Advertisement -