تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

طیارے کے بادلوں میں سفر کی حیرت انگیز ویڈیو

بعض لوگ ہوائی جہاز کے سفر سے بے حد خوفزدہ ہوتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم فضائی سفر کیا جائے۔

تاہم ایسے لوگوں کو علم ہونا چاہیئے کہ فضائی سفر میں سب سے زیادہ خطرناک مراحل کا سامنا پائلٹ کو ہوتا ہے جس کا ثبوت حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ہے۔

پاکستان میں عموماً کسی بھی طیارہ حادثے کے بعد بہت آسانی سے کہہ دیا جاتا ہے کہ طیارے میں کوئی خرابی تھی یا پائلٹ نے سفر کے دوران کوئی غفلت کی۔

تاہم یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیئے کہ فضائی حادثے کی صورت میں کسی کے بچنے کے امکانات نہایت کم ہوتے ہیں لہٰذا کوئی بھی پائلٹ اپنی جان کو داؤ پر لگا کر کسی خرابی کا شکار طیارے کو اڑانے یا دوران سفر کوئی غفلت کرنے سے گریز کرے گا کیونکہ حادثے کی صورت میں اس کی اپنی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: فضائی حادثے کی صورت میں ان اقدامات سے جان بچانا ممکن؟

قطر ایئرویز کے ایک پائلٹ نے ایسی ہی ایک خاصی دل دہلادینے والی ویڈیو پوسٹ کی ہے جو لینڈنگ سے چند لمحات قبل کی ہے۔

نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کوئنز ٹاؤن میں پہنچنے والے اس طیارے کو لینڈنگ سے قبل پائلٹ کو ایک خوفزدہ سی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ گہرے بادلوں کے اوپر سفر کر رہا تھا۔

زمین پر لینڈ کرنے کے لیے طیارے کو ان بادلوں سے گزرنا تھا اور یہ بڑا حوصلے کا کام تھا کیونکہ جیسے ہی طیارہ بادلوں کے اندر داخل ہوا اس کا زمین و آسمان سے بصریاتی رابطہ منقطع ہوگیا اور پائلٹ کے سامنے اب صرف بادلوں کی دبیز تہہ تھی۔

سندیپ ورما نامی یہ پائلٹ اس دوران جہاز کے نیوی گیشن سسٹم پر بھروسہ کر کے آگے بڑھتا رہا اور اس دوران کم از کم 30 سیکنڈ تک اسے بادلوں کے سوا کچھ بھی نظر نہیں آرہا تھا۔

بالآخر 30 سکینڈ بعد صاف آسمان نمودار ہوا تو یقیناً پائلٹ کے ساتھ مسافروں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہوگا۔ اس کے بعد طیارہ نیچے ہوتا گیا اور بالآخر ایئرپورٹ کے رن وے پر بحفاظت لینڈ کرگیا۔

مزید پڑھیں: لینڈنگ کے دوران جہاز میں کھڑکی کا شیڈ کھلا رکھنے کی ہدایت

بعد میں پائلٹ نے اس سفر کی ویڈیو کو ٹوئٹر پر پوسٹ کیا جہاں ہزاروں افرد نے اسے خوبصورت قرار دیا تو ہزاروں ایسے بھی تھے جو اسے دیکھ کر دل تھام کر رہ گئے۔

بعض افراد نے اس ویڈیو کو دیکھ کر فیصلہ کیا کہ اگر نیوزی لینڈ کے اس جزیرے تک کے ہوائی سفر میں ایسا خطرہ سامنے آتا ہے، تو وہ اب کبھی نیوزی لینڈ نہیں جائیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -