تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

تصویر پر لائیک کیوں آیا؟ شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد

اسانسیون: پیراگوائے میں شکی شوہر نے تصویر پر لائیک اور کمنٹس آنے پر اپنی بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق پیرا گوئے کی الڈوفینا کامیلی نامی 21 سالہ خاتون نے فیس بک پر اپنی تصویر شیئر کی جسے اُن کے دوستوں نے بے حد پسند کیا اور مثبت کمنٹس بھی کیے تو 32 سالہ شوہر نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مذکورہ خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تو انہوں نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا جس کے بعد مقامی پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شوہر اوریٹوزا کو حراست میں لے لیا۔

گزشتہ روز خاتون کی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میرے مؤکل پر اُن کے شوہر نے صرف اس وجہ سے تشدد کیا کہ اُن کی فیس بک پر شیئر ہونے والی تصویر کو دیگر صارفین نے لائیک کیا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ الڈوفینا تصاویر کو اُن کے دوست لائیک کرتے ہیں اور یہ بات اُن کے شوہر کو  برداشت نہیں۔

حال ہی میں خاتون نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر اُن کے دوستوں نے تعریفی کمنٹس کیے اور اُسے لائیک کیا تو شوہر نے گھر واپس آتے ہی اپنی بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اُن کا منہ مکمل طور پر زخمی جبکہ جسم کی جلد بھی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی خاتون کے نہ صرف جسم میں چوٹیں آئیں بلکہ تشدد سے اُن کے دانت بھی ٹوٹے ہیں۔

پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ شکی شوہر کو اپنی بیوی پر بالکل بھروسہ نہیں اس لیے اُس نے دوستوں کی جانب سے لائیک کی جانے والی تصاویر اور پیغامات کا کنٹرول حاصل کرلیا تاکہ وہ بیوی پر نگاہ رکھ سکے ۔

متاثرہ خاتون کا شوہر

اطلاعات کے مطابق اویٹوزا کے والد نے پولیس کو اطلاع دی کہ اُن کا بیٹا اپنی بیوی پر شدید تشدد کررہا ہے جس کی وجہ سے الڈوفینا موت کے بہت قریب پہنچ چکی ہے۔

عدالت نے مذکورہ خاتون کے شوہر کو جرم ثابت ہونے پر 30 سال کے لیے جیل بھیج دیا۔

 

Comments

- Advertisement -