تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

والدین کا پسندیدہ بچہ کون سا ہے؟

ہم میں سے اکثر افراد اپنے والدین سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ تمام بچوں میں سے ان کا پسندیدہ بچہ کون سا ہے، اور اس کے بدلے میں ہمیں ایک نہایت سیاسی سا جواب ملتا ہے جس میں والدین مختلف کہاوتوں کے ذریعے یہ بتاتے ہیں کہ انہیں تمام ہی بچے یکساں پیارے ہیں۔

تاہم حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق نے اس راز سے کسی حد تک پردہ اٹھا دیا ہے۔

جرنل آف میرج اینڈ فیملی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ماؤں کو اپنا پہلا بچہ سب سے پیارا ہوتا ہے۔

تحقیق میں شامل کی گئی 75 فیصد ماؤں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے پہلے بچے سے زیادہ محبت محسوس کرتی ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ ایسی ہی ایک تحقیق 10 سال پہلے بھی کی گئی تھی اور اس کے نتائج بھی تقریباً یہی تھے۔

مزید پڑھیں: پہلی اولاد دیگر بہن بھائیوں کی نسبت زیادہ ذہین

اس سے قبل اسی نوعیت کی ایک اور تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ عموماً والدین اپنے سب سے پہلے بچے کو زیادہ محبت اور توجہ دیتے ہیں جس کے باعث چھوٹے بچے کم اعتمادی اور احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں جو تاعمر ان کے ساتھ رہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق والدین روز مرہ کے معمولات میں اپنے پہلے بچے کے ساتھ ترجیحی رویہ اپناتے ہیں اور انہیں اس کا احساس بھی نہیں ہو پاتا۔

تحقیق میں کہا گیا کہ والدین کی یہ عادت بچوں کے لیے ان کی تمام تر قربانیوں اور بہترین تربیت کو ضائع کرسکتی ہے اور بچے بڑے ہو کر والدین کو توجہ نہ دینے کا ذمہ دار قرار دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بچوں کی تربیت میں کی جانے والی غلطیاں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -