تازہ ترین

پاناما کیس ، جے آئی ٹی کے لئے تمام 6 اداروں نے نام سپریم کورٹ بھجوا دیئے

اسلام آباد : پاناما کیس میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تکمیل کے مراحل میں ہے، ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک کے بعد آئی ایس آئی ایم آئی اور نیب نے بھی نام سپریم کورٹ بھیج دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطانق پاناما کیس میں وزیر اعظم اوران کے بچوں سےتفتیش کرنے والی جے آئی ٹی میں کون کون شامل ہوگا؟ تمام چھ اداروں نے اپنے اپنے افسران کے نام سپریم کورٹ بھجوا دئیے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی اورملٹری انٹیلیجنس کے نام بند لفافے میں سپریم کورٹ کو بھیجے گئے ہیں، نیب نے جو تین نام بھجوائے ہیں ، ان میں ڈی جی حسنین احمد، ڈائریکٹرنعمان اسلم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر رضوان خان ہیں شامل ہیں ۔

ایس ای سی پی کی جانب سےجوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے لئے مظفر مرزا،عثمان حیات اور علی عظیم کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔


مزید پڑھیں : پاناما جے آئی ٹی سے بچنے کے لیے ایف آئی اے افسران چھٹیوں پر روانہ


ایف آئی اے نے احمد لطیف، ڈاکٹر شفیق اور واجد ضیا کے نام دئیے تھے، ان میں احمد لطیف،ڈاکٹر شفیق چھٹی پر چلے گئے، اسی طرح اسٹیٹ بینک نے بھی نام ارسال کر دئیے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے چھ اداروں کے ارکان کو شامل کرنے کی ہدایت کی تھی اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لئے سات دن میں نام دینے کا حکم دیا تھا۔


مزید پڑھیں : پاناما کیس فیصلہ: رقم قطر کیسے گئی‘ جے آئی ٹی بنانے کا حکم


وزیراعظم اور ان کے بیٹے حسن اورحسین  نوازتحقیقاتی کمیٹی کے روبرو پیش ہوں گے اور جے آئی ٹی60 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ وزیراعظم کی اہلیت کا فیصلہ جے آئی ٹی رپورٹ پرہوگا، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی،ایم آئی‘ نیب‘ سیکیورٹی ایکس چینج اورایف آئی اے کا نمائندہ شامل ہوگا۔

جے آئی ٹی کے لئے نام سپریم کورٹ فائنل کرے گی۔

Comments

- Advertisement -