تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

آسٹریلیا : نیوساؤتھ ویلز میں پاکستانی طالب علم سمندرمیں ڈوب گیا

کینبرا: آسٹریلیا کی ریاست نیوساؤتھ ویلز میں پاکستانی طالب علم سمندرمیں ڈوب گیا۔پاکستانی طالب علم کی تلاش جاری ہے۔

آسٹریلیوی میڈیا کے مطابق تئیس سالہ پاکستانی طالب علم محسن اعوان اپنے دوست کے ساتھ نیوکاسل کے ساحل پرموجود تھا، جب تیز لہر دونوں کو بہا کرلے گئی، پاکستانی طالب علم کے دوست کوبچا لیا گیا جبکہ پاکستانی طالب علم سمندر میں ڈوب گیا۔

austra-lia


طالب علم کی تلاش جاری


طالب علم کی تلاش جاری ہے تاہم خراب موسم کے باعث دشواری کا سامنا ہے، دونوں نوجوان یونیورسٹی آف کیسٹل میں زیر تعلیم تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوجوان سیلفی لے رہے تھے کہ اچانک ایک لہر آئی اور انھیں بہا کر لے گئی۔

post

آسٹریلوی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طالب علم کے گھر والوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یونیورسٹی آف نیو کیسٹل اسلامک سوسائٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت افسوس ہے، یہاں تعلیم حاصل کرنا اس کا خواب تھا ، اور اسے یہاں آئے صرف 7 ماہ ہوئے تھے، ہم اس کی لاش ملنے کی دعا کرسکتے ہیں تاکہ اسے پاکستان بھیج سکیں ، جس سے اس کے خاندان کی کچھ تکلیف تو کم ہو۔

خیال رہے ایک ماہ قبل بھی دو نیپالی طالب علم سڈنی کے سمندر میں ڈوب گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -