تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

بالوں کو آگ لگا کر اسٹائل دینے والا پاکستانی حجام

بہاولپور : بالوں کو آگ لگا کر کٹنگ کرنے والے انوکھے پاکستانی حجام نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

کسی حجام کی دوکان پر بالوں کو لگی آگ دیکھ کر فائر بریگیڈ کو کال کرنے کی بجائے تھوڑا انتظار کر لیں جی ہاں یہ ہے بہاولپور کا حجام شفقت راجپوت جس کی بالوں کو آگ لگا کر کٹنگ کرنے اور اسٹائل دینے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

بہاولپور کا یہ حجام بال کاٹنے کیلئے سر پر پاؤڈر اور ایک خاص قسم کا کیمیکل ڈال کر پہلے آگ لگاتا ہے پھر تین کینچیوں کی مدد سے بڑی مہارت کے ساتھ بالوں کو نہ صرف کاٹتا ہے بلکہ اسٹائل بھی دیتا ہے ۔

frire

شفقت راجپوت نامی حجام کا کہنا ہے کہ وہ تین سال سے کامیابی کے ساتھ یہ کام کررہا ہے، اس نے اس مہارت کے ساتھ بال کاٹنے کا کام پہلے سیکھا اور پھر اس میں نئی جدت لانے اور بالوں کو اسٹائل دینے کے لیے آگ لگا اس نئے طریقہ کو ایجاد کیا۔

ہیئر ڈریسر کی دوکان پر آنے والے گاہک بھی شفقت کی مہارت کے گن گاتے نظر آئے اور ہر شخص اپنی باری آنے پر آگ لگوا کر بال کٹوانے کے لیے خواہش مند نظر آتا ہے ۔

آگ لگا کر بال کٹواتے وقت شفقت کا ایک ساتھی پانی کی سپرے بوتل بھی ہاتھ میں لیے چوکس کھڑا رہتا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ناگہانی صورت حال سے فوری نمٹا جا سکے۔

Comments

- Advertisement -