تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کلبھوشن کیس: پاکستان کا عالمی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف کا دائرہ اختیار اور کیس کے میرٹ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کے کیس کو پاکستان کی جانب سے چیلنج کیا جائے گا، جس کے لیے خاور قریشی کے ہمراہ معاون وکیل بھی تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پر پاکستان کی جانب سے نمائندگی کے لیے خاور قریشی کو منتخب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاور قریشی کی بھاری بھرقم فیس سے متعلق غلط پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

پڑھیں: کلبھوشن کیس کا فیصلہ:ایک بھی جج مسلم ملک سے نہیں

کلبھوشن کیس کی سماعت سے متعلق پاکستان کے پاس تجاویز زیر غور ہیں، جن پر سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا جائے گا تاہم پاکستان نے جلد یا 6 ہفتے میں کیس کی سماعت کے لیے کوئی درخواست عدالتِ انصاف میں جمع نہیں کروائی۔

مزید پڑھیں: کلبھوشن کیس: تحریک انصاف کے وزیر اعظم سے 7 سوالات

 یاد رہے کلبھوشن کیس کے معاملے پر بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ ’’پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کو قونصلر رسائی دی جائے اور حتمی فیصلہ ہونے تک پھانسی کی سزا مؤخر کی جائے‘‘۔

Comments

- Advertisement -