تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا افتتاحی سیشن‘ چین سے کئی نئے معاہدے

بیجنگ: بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون کاافتتاحی سیشن اتوار کو چین کے صدر ژی جن پنگ کی صدارت میں شروع ہو گیا جس کا مقصد عالمی تعاون کو مضبوط شراکت داری کے وسیع البنیاد نیٹ ورک کا قیام ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم عالمی تجارتی منڈیوں تک رسائی کا وسیع النظر منصوبہ ہے جس میں سب سے اہم کردار پاک چین اقتصادی راہداری کا ہونے کے سبب پاکستان اور چین اس میں کلیدی اہمیت کے حامل ممالک ہیں۔

اس اعلیٰ سطح کے فورم میں ترکی ، پاکستان ، روس، ملائیشیاء،انڈونیشیا سمیت دنیا کے 29ممالک کے سربراہان شریک ہیں جبکہ 130ریاستوں کے 1500سے زائد وفود بھی اس فورم میں شریک ہیں۔ فورم میں اٹلی ، فلپائن ، افریقی اور وسط ایشیائی ریاستوں کی بھی نمائندگی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری ، وفاقی وزراءاحسن اقبال ، اسحاق ڈار ،خرم دستگیر ، خواجہ سعد رفیق ، انوشہ رحمٰن اور وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کے ہمراہ فورم میں شریک ہیں۔


ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ 65 ممالک کے لیئے کارگر ثابت ہوگا: وزیراعظم


فورم کا پہلا روز افتتاحی سیشن کے علاوہ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں پر مشتمل ہے۔ پہلے روز پاکستان اور چین کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے گئے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے معاہدوں میں حویلیاں ڈرائی پورٹ کی تعمیر ‘ ایم ایل ۱ پراجیکٹ کی تکمیل اور گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام منصوبے رواں سال شروع ہوں گے اور ان کے علاوہ بھی مختلف ممالک کے سربراہان سے ہونے والی ذیلی ملاقاتوں میں مختلف نوعیت کے معاہدے کیے جارہے ہیں۔

اس موقع پر پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سرمایہ کار بیلٹ اینڈ روڈ منصوبےمیں سرمایہ کاری کررہےہیں اور یہ منصوبہ تین براعظموں کوملائے گا‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبےسےدنیاکے پینسٹھ ممالک استفادہ کرسکتےہیں اوراس کے نتیجےمیں معاشی خوشحالی آئے گی اور یہ معاشی خوشحالی دہشت گردی پرقابوپانےمیں معاون ثابت ہوگی۔

چینی صدر ژی جنگ پن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیاکےامن کے لئے یہ منصوبہ اہم کرداراداکرےگا‘ ان کے مطابق ون بیلٹ ون روڈ سےتعلیم اورصحت کےشعبوں کی ترقی میں مددملےگی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -