تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ڈومینیکا ٹیسٹ، 65 سال بعد ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر سیریز جیت کر پاکستان نے تاریخ رقم کر دی

ڈومینیکا : پاکستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی، پینسٹھ برس میں پہلی بار ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر سیریز جیتنے کا کارنامہ سرانجام دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈومینیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر ویسٹ انڈیز کو ہرانے کا پاکستان ٹیم کا خواب پینسٹھ برس بعد شرمندہ تعیبر ہوہی گیا، آخری دن پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 101 رنز سے شکست دے دی۔

pak3

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کے پانچویں اور فیصلہ کن روز ویسٹ انڈیز نے سات رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل دوسری اننگز کا آغاز کیا، تین سو چار رنز کے ہدف تک پہنچنا پاکستانی بولرز نے ناممکن بنادیا۔

شاہین بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے کالی آندھی بے بس دکھائی دی اور پوری ٹیم دو سو دو رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

pak4

مین آف دی میچ روسٹن چیز کی سینچری بھی میزبان ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی، یاسر شاہ کو پچیس وکٹیں حاصل کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انھوں نے اس سیریز میں 25 وکٹیں حاصل کیں۔

ڈومینیکا میں مصباح اور یونس نے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کو فیصلہ کن اور تاریخی سیریز جیت کرسیریز کو یادگار بنا دیا، مصباح الحق پاکستان کو گیارہ سیریز جتوا کر ایشیا کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔

pak6

جیت پر کھلاڑیوں نے آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے کپتان مصباح الحق اور یونس خان کو کاندھوں پر اٹھالیا، مصباح اور یونس نے قومی پرچم اوڑھ کر میدان کا چکر بھی لگایا، ہارنے کے باوجود ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے مصباح اور یونس کو زبردست گڈبائے کیا۔

pak2

دو لیجنڈز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسٹاف ممبرز ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگر کھلاڑی بھی گراؤنڈ میں اترآئے، مصباح اور یونس نے آخری بار پوری ٹیم کے ساتھ چیمپئن بننے کا جشن منایا۔ دونوں لیجنڈز نے ٹرافی کے ہمراہ ایک ساتھ فوٹو سیشن بھی کرایا۔

pak1

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے نتیجے میں پاکستان کو 129 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

بدھ کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

Comments

- Advertisement -