site
stats
کھیل

پاکستان بمقابلہ سری لنکا،پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے ہوگا

دبئی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی جہاں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کرایا اور میڈیا سے گفتگو کی جب پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے سیریز میچ جمعہ کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے آج ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی جمعرات کی شام کو ہوئی جس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور سری لنکن ٹیم کے کپتان اوپل تھرنگا نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی اور کپ کے ہمراہ تصاویر بنوائیں.

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ون ڈے ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل ہوچکے ہیں اور ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور امید ہے ٹیسٹ سیریز کے برعکس ون ڈے سیریز میں ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم بھی متوازن ہے اور ٹسیٹ سیریز میں کامیابی کی وجہ سے انہیں ایڈوانٹیج بھی حاصل ہے تاہم پاکستانی ٹیم کے عزائم بھی بلند ہیں جس کی بدولت کم بیک کریں.

سری لنکن ٹیم کے کپتان اوپل تھریگا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی ون ڈے میچزمیں حالیہ پرفارمنس نہایت عمدہ رہی ہے اور وہ کسی بھی بڑی سے بڑی ٹیم کو شکست دینے کی مکمل صلاحیت بھی رکھتی ہے.

اوپل تھرنگا نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ پاکستان چیمپئنزٹرافی کی چیمپئن ہے جسے شکست دینا آسان نہیں ہوگا لیکن امید ہے کہ ہمارے لیے یہ سیریز اچھی ثابت ہوگی جس کے لیے ہمیں بھارت کے خلاف ناقص کارکردگی کو بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا.

خیال رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان نیوٹرل مقام پر ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے 2-0 سے کامایبی حاصل کی اب دیکھنا ہے پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں پاکستان کیا جوابی وار کرتی ہے؟

یاد رہے پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں اپنی چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے یہ سیریز جیتنا ہو گی ورنہ پاکستان چھٹی پوزیشن سے بھی نیچے آجائے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2017 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top