تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاک فوج کی قربانیوں سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی،آرمی چیف

خیبر ایجنسی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ بڑی حد تک قائم ہوچکی ہے اب ہم مستقل امن کی جانب گامزن ہیں۔ پاکستانی قوم پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی بدولت مکمل حمایت کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر ایجنسی وادی تیرا میں جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

پاک فوج کے سربراہ خیبر ایجنسی پہنچے تو کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی نے ان کا استقبال کیا ۔آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا، انہیں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) خیبر پختونخوا کے نئے ونگ کے قیام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وادی تیراہ میں افسروں اورجوانوں سےملاقات کی، ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ بڑی حد تک قائم ہوچکی ہے اور اب ہم مستقل امن کی جانب گامزن ہیں۔

انہوں نےسرحدی علاقوں میں پٹرولنگ کے باعث دہشت گردی کے واقعات میں کمی کو سراہا، آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے جوانوں کے عزم کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -