تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

آرمی چیف قمرباجوہ کی آسٹریلیا آمد پر پُرتپاک استقبال

راولپنڈی : آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر امن کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا اور آسٹریلیا کے ساتھ سیکیورٹی صورت حال اور علاقائی معیشت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے.

آئی ایس پی آر کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب سے ملاقات کے دوران کیا جو 2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا پہنچے ہیں جہاں آرمی چیف سے آسٹریلوی ہم منصب سمیت آسٹریلوی اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے تعلاقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ کینبرا میں ڈیفنس ہیڈ کوارٹر آسٹریلیا آمد پر آرمی چیف قمر باجوہ کا پُرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا بعد ازاں آسٹریلوی آرمی چیف، آسٹریلوی نیول چیف اور آسٹریلوی وزیر داخلہ و وزیر دفاع نے بھی پاک فوج کے سربراہ قمر باجوہ سے ملاقاتیں کیں۔

دوران ملاقات دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تعاون کو دراز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آرمی چیف قمر باجوہ کا خطے کو درپیش مسائل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ اس کی لازوال قربانیوں کو تسلیم کیا جائے اور دنیا پاکستان کو اعتماد اور تعاون مہیا کرے، ہمیں دنیا سے امداد کی ضرورت نہیں البتہ اعتماد و اعتراف کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلیا نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دونوں کی جانب سے دفاع و سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -