ہوم بلاگ صفحہ 4

اداکاراؤں کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر اپنی زندگی داؤ پر مت لگائیں، مشی خان

0
مشی خان

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مشی خان کا کہنا ہے کہ اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر ہوکر زہریلی کریمیں استعمال نہ کریں اور اپنی زندگی کو داؤ پر مت لگائیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مشی خان نے ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہم سب لوگ ہی فلٹرز کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم حقیقت سے نظریں چرائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکرین پر نظر آنے والی اداکاراؤں کی خوبصورتی کو دیکھ کر احساس کمتری کا شکار ہوکر زہریلی کریموں کا استعمال کرکے اپنی زندگی کو داؤ پر مت لگائیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کینسر جیسے جان لیوا مرض میں مبھی مبتلا ہوسکتی ہیں۔

مشی خان نے کہا کہ اللہ نے آپ کو جیسا بھی بنایا ہے اس پر شکر ادا کریں اور خوش رہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ شوبز میں جتنے بھی لوگ ہیں ان کی اچھی تصاویر، اچھے میک اپ، لائٹنگ اور فلٹرز کا نتیجہ ہیں ورنہ ہم سب اداکار بھی باقی لوگوں کی طرح ہی نظر آتے ہیں اور ہماری جلد بھی بالکل عام لوگوں جیسی ہی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اداکاراؤں کو بھی آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑنا، ایکنی اور جھائیاں جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

آئسکریم نے جڑواں بچوں کی جان لے لی

0
آئسکریم نے جڑواں بچوں کی جان لے لی

بھارت کی ریاست کرناٹک میں آئسکریم کھانے سے جڑواں بچے موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ ان کی والدہ اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع منڈیا کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔

متاثرہ خاتون بازار سے اپنے اور بچوں کیلیے آئسکریم لائی تھی جسے کھانے کے بعد تینوں کی حالت غیر ہوگئی۔ جڑواں بچے بیمار پڑنے کے کچھ دیر بعد ہلاک ہوئے جبکہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسپتال میں خاتون کا علاج جاری ہے اور جڑواں بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ ان کی موت کیسے ہوئی۔

پولیس نے آئسکریم فروخت کرنے والے شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ساتھ چھوڑ کر جانے والی عمررسیدہ خاتون کے ساتھ دوست نے کیا کیا؟

0

دوستی برقرار نہ رکھنے پر ادھیڑعمر شخص نے اپنی سے بڑی عمر کی دوست کو مبینہ طور پر گلا دبا کر مارنے کی کوشش کی.

امریکی ریاست ٹیکساس کے حکام نے 42 سالہ شخص کو اپنی عمررسیدہ گرل فرینڈ کو گلا گھونٹ کر مارنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ اس نے اپنی دوست کا گلا دباتے ہوئے مارنا چاہا کیوں کہ عورت مبینہ طور پر اس سے رشتہ ختم کرچکی تھی۔

اتوار 14 اپریل کو، دوپہر تقریباً ڈھائی بجے پولیس حکام کو ایبونی روڈ کے 32000 بلاک سے اطلاع دی گئی کہ وہاں موجود ایک گھر میں عورت کی چیخ و پکار سنی گئی ہے۔

پڑوسی نے مبینہ طور پر ایک عورت کو مدد کے لیے چیختے ہوئے سنا۔ حکام نے جائے وقوع پر 53 سالہ متاثرہ عورت سے بات کی اور حملے کے واضح نشانات بھی دیکھے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے 42 سالہ رولینڈو جواریز کے ساتھ چار سال تک ساتھ رہنے کے بعد رشتہ توڑ دیا تھا۔ اس عمل سے جواریز پریشان ہوگیا اور آج گھر آکر مبینہ طور پر خاتون کو چہرے پر مارا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ بعد میں جواریز نے اس کا گلا گھونٹ دیا، ملزم نے خاتون کا سیل فون چھیننے کی بھی کوشش کی اور اس کے نتیجے میں اسے زمین پر دھکیل دیا۔ ملزم نے خاتون کے سر کو زمین پر مارا جس سے اس کی پیشانی پر چوٹ آئی۔

متاثرہ خاتون نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، ملزم کو کیمرون کاؤنٹی جیل میں قید کرتے ہوئے 20 ہزار ڈالرز کے بانڈ بھرنے کو کہا گیا ہے۔

رمضان کے پورے روزے رکھے، نماز بھی پڑھتی ہوں، نورا فتیحی

0
نورا فتیحی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ رمضان کے پورے روزے رکھے اور نماز بھی پڑھتی ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نورا فتیحی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ شرکت کی اور انکشاف کیا کہ 14 سال کی عمر سے روزے رکھ رہی ہوں، والدین نے بچپن سے ہی مجھے روزے کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور جب بڑے ہوکر میں نے روزے رکھنا شروع کیے تو میں نے خود بھی محسوس کیا کہ ہمارے لیے روزے کتنے اہم ہیں۔

نورا فتیحی نے مزید کہا کہ میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے پانچ وقت کی نماز تو باقاعدگی سے ادا نہیں کر پاتی لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ میں جتنی ممکن ہوسکے وہ نماز پڑھ لوں۔

انہوں نے کہا کہ میں روزے کی حالت میں اسکول بھی جاتی تھی اور اب تک اپنے تمام کام روزے کی حالت میں سرانجام دیتی ہوں، مجھے بچپن سے ہی عادت ہے اسی وجہ سے مجھے روزے میں کام کرنا مشکل نہیں لگتا۔

نورا فتیحی نے کہا کہ روزہ ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں صبر اور ںظم و ضبط سیکھاتا ہے جبکہ نماز کی وجہ سے ہمارا اپنے رب سے رابطہ قائم ہوجاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب ہم پانچ وقت کی نماز ادا کرتے ہیں تو یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ہم اپنے پیدا کرنے والے رب کا شُکر ادا کرتے ہیں، اس سے گفتگو کرتے ہیں اور مصروف زندگی کا کچھ لمحہ سکون سے گزارتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نماز میں اپنی حفاظت اور مغفرت کی دعا لازمی مانگنی چاہیے اور جب ہم اپنے رب کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں تو وہ ہمیں مزید نعمتوں سے نوازتا ہے۔

کینیا کی مسلح افواج کے سربراہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

0
کینیا کی مسلح افواج کے سربراہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

نیروبی: کینیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں مسلح افواج کے سربراہ  جنرل فرانسس اوگولا ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کینیا کی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل فرانسس اوگولا سمیت 5 فوجی افسران بھی ہلاک ہوئے۔

ہیلی کاپٹر دارالحکومت نیروبی سے 400 کلو میٹر کی دوری پر ایجلیو مراکویٹ کے مقام پر گر کر تباہ ہوا جس میں 3 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

حادثے کے بعد صدر ولیم روٹو نے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامہ اجلاس طلب کر لیا۔ صدر کی آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر زمین بوس ہوا تو اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

حکام کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کیوں کر پیش آیا تاہم اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

کینیا کی مسلح افواج کے سربراہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

0
پاک نیوزی لینڈ

راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

راولپنڈی میں بارش کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ 5 اوور تک محدود کیا گیا تھا، شاہین آفریدی نے دو گیندیں ہی کروائی تھیں کہ بارش دوبارہ شروع ہوگئی جس کے باعث میچ منسوخ کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ دو رنز پر گری تھی، ڈیبیو کرنے والے ٹم رابنسن کو صفر پر شاہین آفریدی نے بولڈ کیا۔

شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 14ویں بار پہلے اوور میں وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مائیکل بریسویل کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھا اسکور بنائیں، ٹام روبنسن نے ڈیبیو کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان، عرفان خان نیازی اور ابرار احمد ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کی چار سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سینئر اور جونیئرز کا اچھا کمبی نیشن بنایا ہے، ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے۔

پلیئنگ الیون

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

کراچی: نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

0
کراچی: نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا امتحانی شیڈول جاری کر دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 7 مئی سے شروع ہوں گے۔ چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ کے مطابق سائنس گروپ کے امتحانات صبح کی شفٹ میں ہوں گے جبکہ جنرل گروپ کے دوپہر کی شفٹ میں ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ طلبا و طالبات کو ایڈمٹ کارڈ جلد جاری کر دیے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ طلبا و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کیے جائیں گے۔

دونوں جماعتوں کے سالانہ امتحانات 7 مئی سے 31 مئی تک ہوں گے۔

دبئی میں پھنسے پاکستانی کرکٹرز سے پاکستانی قونصل جنرل نے رابطہ کرلیا

0

دبئی میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث مصباح ،عبدالرزاق، عمرگل اور کامران اکمل دبئی ایئر پورٹ پر پھنس گئے، قونصل جنرل نے رابطہ کرلیا

تفصیلات کے مطابق قونصل جنرل نے کہا کہ ہماری ٹیم نے دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے سابق پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے، دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستان شہریوں اور کرکٹرز سے پاکستان قونصلیٹ کا رابطہ ہے۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ مصباح ،عبدالرزاق، عمرگل اور کامران اکمل ہیوسٹن جانے کیلئے دبئی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 60 سے زائد مسافروں کو 2 مختلف پروازوں کے ذریعے روانہ کر رہے ہیں۔ دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانی خاندانوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم بھی تقسیم کی گئیں۔

سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تیزی سے کام کیا۔

اس سے قبل سابق کرکٹر کامران اکمل کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنے اور دیگر کرکٹرز کے دبئی ایئرپورٹ میں پھنسنے کے بارے میں بتارہے تھے۔

کراچی، درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت کا ذمہ دار سابق ایس پی کلفٹن قرار

0
کراچی

کراچی کے علاقے درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت کا ذمہ دار سابق ایس پی کلفٹن کو قرار دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو رپورٹ جمع کروادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق ایس پی کلفٹن نیئر الحق زیر حراست ملزم کے قتل کا ذمہ دار ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم معیز کو تھانے میں نہیں بلکہ کسی دوسری جگہ قتل کیا گیا ہے۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق ایس پی نیئر الحق سے قتل کی دفعہ 302 کے تحت تفتیش کی جائے۔

تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او درخشاں علی رضا لغاری ملزم کے قتل میں براہ راست ملوث نہیں، ایس ایچ او نے حکام کو آگاہ نہیں کیا تھا ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق ایس پی نیئر الحق نے مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بدلنے کی کوشش کی، وہ مقتول معیز کو تھانے سے باہر لے جانے میں ملوث ہے، سابق ایس پی مقتول کو سیاہ رنگ کی کار میں لے کر گیا۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق سرکاری گاڑی ایس پی جی 566 میں جنید اور والد معیز کو حراست میں لیا گیا تھا، اسی گاڑی میں مقتول معیز کی لاش کو مردہ خانے پہنچایا گیا، مقتول کی موت 15اپریل کو 2 بجے ہوئی۔

تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ان تمام چھاپوں کا حکم براہ راست سابق ایس پی کلفٹن نیئر الحق نے دیے، ان چھاپوں اور گرفتاریوں سے سینئر پولیس افسران کو مکمل بے خبر رکھا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتول معیز کو مقدمے میں گرفتار کیے بغیر درخشاں تھانے میں تفتیش کی گئی، روزنامچے میں مقتول کی گرفتاری کی جعلی انٹری کروائی گئی۔

بچّوں کے افسر کا تذکرہ!

0

اردو کے معروف شاعر، افسانہ نگار، نقاد اور کئی کتب کے مصنّف حامد اللہ افسر میرٹھ کے باسی تھے اور اسی نسبت سے اپنے نام کے ساتھ میرٹھی بھی جوڑ رکھا تھا۔ ان کا تخلّص افسر تھا۔ افسر میرٹھی کا اپنے ہم عصر ادیبوں میں امتیاز بچّوں کے لیے ان کی تخلیقات ہیں‌۔

حامد اللہ 29 نومبر 1895ء کو میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ میرٹھ میں ہی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ عربی زبان اور فارسی زبان کی مروّجہ تعلیم کے علاوہ گھر کے علمی، دینی اور ادبی ماحول کی وجہ سے وہ لکھنے پڑھنے کی طرف مائل ہوئے۔ ان کے والد مولوی عصمت اللہ علم و فضل کے لیے مشہور تھے اور اس دور کے سربرآوردہ علما سے اُن کے گہرے تعلقات تھے جن کا اس گھر میں‌ آنا جانا رہتا تھا۔ سو، اس کا اثر افسر میرٹھی پر بھی پڑا۔ اُن کی ابتدائی تعلیم و تربیت میں مولوی ڈپٹی نذیر احمد دہلوی کا سب سے زیادہ عمل دخل ہے۔ بعد میں‌ مزید تعلیم حاصل کی اور 1916ء میں حامد اللہ کا تقرر پہلی بار نائب تحصیلدار کی حیثیت سے ہوا اور وہ میرٹھ ضلع کی تحصیل جانسٹھ میں متعین کردیے گئے۔ لیکن جلد ہی استعفا دے دیا۔ 1924ء میں الہ آباد کے یو پی گزٹ کے شعبے میں ملازمت اختیار کر لی۔ اعلیٰ تعلیم کے شوق نے یہ دوسری ملازمت بھی چھڑوا دی اور علی گڑھ چلے گئے۔ والد کی وفات کے بعد 1927ء میں افسر میرٹھی لکھنؤ کے جوبلی کالج میں اردو کے استاد مقرر ہو گئے۔ 1950ء میں یہاں سے سبکدوش ہوئے۔ حامد اللہ افسر میرٹھی کا انتقال لکھنؤ میں 19 اپریل 1974ء کو ہوا۔

افسر میرٹھی نے بچّوں کی تربیت اور کردار سازی کے لیے کئی نظمیں اور کہانیاں لکھیں۔ افسر میرٹھی کے تخلیقی اور تنقیدی ادب کا نمایاں وصف اس کا بامقصد ہونا ہے۔ حامد اللہ افسر کا پہلا شعری مجموعہ ’’پیامِ روح‘‘ تھا اور دوسرا شعری مجموعہ ’’جوئے رواں‘‘ کے نام سے آیا۔ دو افسانوں کے مجموعے ’’ڈالی کا جوگ‘‘ اور ’’پرچھائیاں‘‘ بھی شائع ہوئے۔ تنقیدی کتابوں میں ’’نورس‘‘ اور ’’نقد الادب‘‘ شامل ہیں۔