ہوم بلاگ صفحہ 2

مراد علی شاہ سے صحافی کا سوال، نواز شریف کے کیس معاف آپ کے کیوں نہیں ہو رہے؟

0

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج جمعرات کو کرپشن ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی تو ایک صحافی نے دل چسپ سوال کر دیا۔

صحافی نے سندھ کے وزیر اعلیٰ سے سوال کیا کہ نواز شریف کے کیس معاف ہو رہے ہیں، لیکن آپ اور پی پی رہنماؤں کے نہیں ہو رہے، کیوں؟

مراد علی شاہ نے سوال کا کوئی واضح جواب نہیں دیا، اور کہا کہ عدالت کا کام کیسز کی سماعت ہے، جب عدالت بلاتی ہے تو ہم آ جاتے ہیں، نیب کے بارے میں بہت کچھ کہہ چکا ہوں اور کیا کہوں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا یہ کیس بنتا ہی نہیں، اس کی 50 سماعتیں ہو چکی ہیں، اس پر آنے والا خرچہ نکال کر دیکھیں کہ کتنا خرچہ ہوا ہوگا۔ واضح رہے کہ مراد علی شاہ اور دیگر کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ میں مبینہ کرپشن ریفرنس پر آج ان کی احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی تھی۔

وکیل ارشد تبریز نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کے بعد اس کیس کی کارروائی آگے نہیں چل سکتی، دوسری عدالت میں کیس منتقل ہوا تو واپس نیب کو آ گیا، سب نے کراچی سے آنا ہوتا ہے، اخراجات بھی زیادہ ہیں اس لیے لمبی تاریخ کی استدعا کی جاتی ہے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کا انتظار کر لیتے ہیں، بعد ازاں جج ناصر جاوید نے ریفرنس پر سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد

0
سرکاری ملازمین

اسلام آباد : حکومت نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر سرکاری ملازمین کیلئے بڑی شرط عائد کردی، اس حوالے سے مراسلہ تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوادیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کیلئے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر 3 ماہ کی پیشگی نوٹس کی شرط لاگو کردی ، اس حوالے سے وزارت خزانہ نےتمام وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔

جس میں وفاقی حکومت نے ملازمین کے لیے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سے قبل تین ماہ کے نوٹس کی مدت پوری کرنا لازمی قرار دیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پاکستان کی تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو بھیجے گئے ایک سرکلر میں ملازمین کو پابند کیا کہ وہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سے تین ماہ قبل متعلقہ اتھارٹی کو مطلع کریں۔

وزارت کے مطابق تین ماہ کی مدت متعلقہ اتھارٹی کو اس عہدے کے لیے بھرتی کرنے کے لیے کافی وقت دے گی، جو ریٹائر ہونے والے عہدیداروں کے پاس تھا۔

وزارت نے کہا کہ 25 سال کی سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کے اہل ہوں گے تاہم رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کا پیشگی نوٹس نہ دینے پر انکوائری ہوگی۔

یہ پیشرفت وزارت خزانہ کی جانب سے کہنے کے بعد سامنے آئی ہے کہ چند ایسے معاملات سامنے آئے ہیں جہاں ریٹائر ہونے والے ملازمین نے اپنے استعفے جمع کرائے تھے اور متعلقہ حکام نے انہیں قبول کر لیا تھا تاہم پنشن کے لیے 25 سال کی اہلیت کی خدمت پیش نہیں کی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے مطالبے پر موجودہ روایتی پنشن سیٹ اپ کو تبدیل کرنے کے لیے یکم جولائی سے رضاکارانہ پنشن اسکیم متعارف کرا رہی ہے۔

نئے بھرتی ہونے والے تمام سرکاری لازمین کو یکم جولائی سے رضاکارانہ پنشن سکیم سے نوازا جائے گا جبکہ پرانے سرکاری ملازمین کو سرکاری بجٹ سے پنشن دی جائے گی، حکومت ملازمین کو ان کی رضامندی سے نئی پنشن اسکیم میں شامل کر سکتی ہے۔

’میں ہی کیوں ہمیشہ کیرئیر پر فوکس کروں‘ ژالے سرحدی کی ویڈیو وائرل

0

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مزاحیہ جملے پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ باتیں، یہ سوال، نو ہال یہ ہے میرے رات کے خیالات‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

ویڈیو میں ژالے سے کہا جاتا ہے کہ یار میں ہی کیوں ہمیشہ کیرئیر پر فوکس کروں؟ کیرئیر بھی تو مجھ پر فوکس کر سکتا ہے ناں‘

اداکارہ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ژالے سرحدی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zhalay Sarhadi Official (@zhalay)

ژالے سرحدی سوشل میڈیا پر اکثر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، اس سے قبل بھی انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

ایکس پر پابندی : مسلم لیگ ن کے رہنما اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

0
ایکس پابندی

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور مطالبہ کیا کہ حکومت کو پابندی اٹھانی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرجاوید عباسی نے اے آروائی نیوزکے پروگرام خبر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب حکومت میں نہیں تھے حق رائے دہی کےلیے آواز اٹھاتے تھے، ہم کہتے تھے کے اقتدارمیں آئے تو حق رائے دہی کی آزادی ہوگی۔

جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ معاملہ ہمارے ملک میں نیا نہیں ،سالوں سال سے چلا آرہا ہے، جب سوشل میڈیا نہیں تھا تب ٹی وی اخبارات پر پابندیاں لگتی تھیں، حکومت کو سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پر پابندی اٹھانی چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے اپنی ہی حکومت سے سوال کیا کیا ہم ماچس کی فیکٹریاں بند کردیں کیونکہ اس سے آگ لگتی ہے؟ کسی چیز کا غلط استعمال ہورہا ہے تو اس سے متعلق قانون سازی ہونی چاہیے، کیا پابندیوں سےوہ نتائج حاصل کرلیے جو کرنا چاہتے تھے؟ پابندیاں ایسی جگہ ہوتی ہیں جہاں جمہوریت نہ ہوآمریت ہو.

ان کا کہنا تھا کہ جتنا سچ بول سکیں ہم سب کو سچ بولنا چاہیے، اس ملک میں سب رہنےوالے محب وطن ہیں، کوئی ریاست کیخلاف اقدام کرتا ہے تو قانون کےمطابق سزا دی جائے، کسی چیزکوبندک رکے روکانہیں جاسکتا،کتنی دیر تک بند کرسکتےہیں؟

جاوید عباسی نے مزید کہا کہ لگتا ہے حکومت آزادانہ فیصلے نہیں کررہی، پابندیاں لگا نا آمرانہ مائنڈ سیٹ ہے،ہم جہوری ملک ہیں ہمیں یہ پابندیاں زیب نہیں دیتیں۔

کراچی کے شہریوں سے چھینی گئی گاڑیوں سے متعلق بڑی خبر

0

کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں اور شہریوں سے نقدی، موبائل، گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں عام ہیں تاہم اس حوالے سے ایک اچھی خبر بھی ہے۔

کراچی کے شہریوں سے چھینی یا چوری شدہ 18 گاڑیاں واپس مل گئی ہیں اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے یہ تمام گاڑیاں 21 روز میں برآمد کی ہیں جنہیں ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے خود مالکان کے حوالے کیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ جو گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں وہ مختلف واقعات میں شہریوں سے چھینی یا چوری کی گئی تھیں اور متاثرہ شہری اپنی گاڑیاں واپس ملنے پر خوشی سے نہال ہو گئے ہیں۔

عارف راؤ نے مزید کہا کہ برآمد شدہ گاڑیوں میں کرولا، آلٹو، کلٹس اور مزدا ٹرک سمیت دیگر شامل ہیں جنہیں تین ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں میں برآمد کیا گیا اور اے وی ایل سی میں گاڑیوں کے تمام مالکان کو مدعو کر کے انہیں ان کی گاڑیاں واپس کی گئیں۔

ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے حوالے سے عوام کے لیے بڑی سہولت کا اعلان

0

اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج جمعرات کو نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، اور ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوام کی سہولت کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا، انھوں نے کہا عوامی سہولت کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹر کے لان میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا، اور چیئرمین نادرا محمد منیر افسر کی کارکردگی کو سراہا، انھوں نے کہا نادرا پاکستان کی پہچان ہے، محمد منیر افسر نے محنت سے فرائض انجام دے کر نادرا کو فرینڈلی ادارہ بنایا۔

وزیر داخلہ نے غیر مؤثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر موبائل سمز کو بند کرنے کا بھی حکم دیا، محسن نقوی نے کہا غیر مؤثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز کارڈز کو جلد بند کیا جائے، انھوں نے پنجاب میں ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں نادرا آفس بنانے کی بھی ہدایت کی۔

سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے

0

گزشتہ چند دنوں سے سلطنت عمان میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے مناظر کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

ایسے میں ایک ایسی دلخراش ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں ایک باپ اپنی چھوٹی بچی کو اسکول لینے جارہا تھا کہ سیلابی ریلے میں پھنس گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ ایک شخص خوف اور پریشانی میں اپنی بیٹی کو گلے سے لگائے کھڑا ہے۔

باپ اپنی بچی کو سینے سے لگائے پانی سے نکلنے کی جدوجہد میں مصروف ہے جبکہ اس موقع پر لڑکی خوف سے چیخ رہی ہے اور رو رہی ہے۔

غیر متوقع بارشیں، خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال کا امکان

عمانی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت مسقط سے تقریباً 150 کلومیٹر کے فاصلے پر ملک کے مشرق میں واقع شمالی شرقیہ گورنری میں گاڑیاں سیلاب میں بہہ جانے کے باعث 9 طالب علموں سمیت کم از کم 18 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

کیا نواز شریف دوبارہ پارٹی صدارت سنبھالنے جارہے ہیں ؟

0
نواز شریف

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئررہنماؤں نے قائد نواز شریف کو پارٹی صدارت سنبھالنے کا مشورہ دے دیا تاہم اس حوالے سے ایک دو ماہ میں اس بارے میں فیصلہ ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارٹی کو ازسر نو متحرک کرنے کے لیے سرگرم ہیں ، سینئر رہنماؤں نے میاں صاحب کو پارٹی صدارت سنبھالنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

پارٹی کو ازسرنو متحرک کرنے سے متعلق مشاورتی اجلاس میں سینئر رہنماؤں کی جانب سے تجویز دی گئی ہےکہ حکومتی اورپارٹی عہدوں کو الگ کیا جائے، اس حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنماعرفان صدیقی نے اے آر وائی نیوز کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ امکان ہے قائد مسلم لیگ(ن) کی پارٹی صدارت سنبھالیں گے، ایک دو ماہ میں اس بارے میں فیصلہ ہو جائے گا۔

ن لیگ کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے ن لیگی قائد کو دوبارہ پارٹی کا صدر بننے کا مشورہ دیا گیا ہے، وہ جلد پارٹی عیدیداروں سے ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔

رہنماؤں کی اکثریت نے تجویز کے حق میں رائے دی تو جنرل کونسل اجلاس بلا کر بڑےعہدوں میں تبدیلی لائی جائے گی۔

میاں صاحب نے پارٹی کو یہ بھی کہا ہے کہ مرکز کے بجائے پنجاب پر فوکس کریں اور صوبے میں ڈلیورکرکے ہی آئندہ انتخابات میں جاسکیں گے تاہم پارٹی اور حکومتی عہدوں کو الگ کرنے کا اطلاق مریم نواز پر نہیں ہوگا۔

یاد رہے انتخابات میں ن لیگ کو سادہ اکثریت نہ ملنے کی صورت میں ن لیگی قائد نے وزیر اعظم کا عہدہ قبول نہیں کیا تھا اور وزارت عظمی کے عہدے کے لیے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو نامزد کیا تھا، وہ پیچھے بیٹھ کر وفاق اور پنجاب کی حکومتوں کی نگرانی کریں گے۔

کار سوار کو لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی ویڈیو سامنے آ گئی

0

کراچی: شہر قائد کے علاقے سعود آباد میں ایک کار سوار کو لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

سعود آباد کے علاقے میں گھر سے دفتر جاتے ہوئے شہری کے ساتھ واردات ہوئی ہے، جسے اس کے پڑوسی نے اپنے گھر کی چھت سے موبائل فون میں ریکارڈ کر لیا۔

ویڈیو میں ڈاکوؤں کو کار سوار سے واردات کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، موٹر سائیکل سوار لٹیروں میں ایک قمیض شلوار اور دوسرا پینٹ شرٹ میں ملبوس ہے، جو شہری سے موبائل فون اور بٹوہ چھین کر فرار ہو گئے، ویڈیو میں ان کے چہرے واضح ہیں۔

شہری نے تاحال پولیس کو شکایت نہیں کی ہے تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے خود ہی ویڈیو کی مدد سے لٹیروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ پولیس شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کو قابو کرنے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہا ہے، تاہم لوٹ مار اور مزاحمت پر قتل کے واقعات بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔

نوجوانوں میں جگر کا مرض تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟

0

آج کل بڑے تو بڑے نوجوانوں میں بھی جگر کے سب سے عام عارضے کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فیٹی لیور کی بیماری ایک دائمی بیماری ہے جس سے دنیا بھر کے لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں، اس کا علاج نہ کیاجا سکے تو جگر کے افعال رک جاتے ہیں، اس بیماری میں جگر میں بہت زیادہ چربی جمع ہونے لگ جاتی ہے۔

جگر کی یہ بیماری میٹا بولک امراض جیسے ٹائپ ٹو ذیابیطس اور موٹاپے کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔

ابتدائی مراحل میں زیادہ تر مریضوں میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی اور اگر مرض کا علاج نہ کیا جائے تو جگر کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

آج کل نوجوان فاسٹ فوڈ اور شوگر والے مشروبات کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرتے ہیں جس سے جگر کے اس عارضے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ پراسیسڈ فوڈز، چکنائی، چینی، زیادہ کیلوریز کا استعمال جگر پر چربی کے ذخائر کا باعث بن سکتا ہے۔

موجودہ دور میں نوجوان زیادہ وقت دفاتر میں بیٹھ کر گزارتے ہیں جب کہ گھر میں بھی زیادہ وقت ٹی وی یا دیگر اسکرینوں کے سامنے گزارتے ہیں۔جسمانی سرگرمی سے گریز اور زیادہ وقت بیٹھنے سے فیٹی لیور کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

مکھن یا مارجرین : ناشتے میں کیا کھایا جائے؟

ورزش کی کمی صحت مند میٹابولزم کو برقرار رکھنا مشکل بناتی ہے اور اس کے جگر پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، زیادہ جسمانی وزن، خاص طور پر کمر اور پیٹ کے گرد چربی بھی جگر کے اس عارضے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔