تازہ ترین

این اے 120 : کلثوم نواز کی جیت کا غیرسرکاری اعلان

لاہور: ریٹرننگ آفیسر نےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے220 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسرمیاں شاہد نے لاہور کے حلقہ این اے 120 کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی امیدار بیگم کلثوم نواز کو کامیاب قرار دیا، انہوں نے 61745 ووٹ حاصل کیے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک کی امیدوار یاسمین راشد نے 47099 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلزپارٹی کے فیصل میر نے1414ووٹ حاصل کیے۔


این اے 120 کا معرکہ کلثوم نواز نے سَر کرلیا، یاسمین راشد کو شکست


این اے 120 کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یعقوب شیخ نے 5822 ووٹ حاصل کیے

جماعت اسلامی کے ضیاالدین انصاری نے592 حاصل کیےجبکہ آزاد امیدوار شیخ اظہرحسین نے 7ہزار 130 ووٹ حاصل کیے۔


عوام نے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ مسترد کردیا، مریم نواز


ریٹرننگ آفیسرکا کہنا ہے کہ این اے 120 میں ووٹنگ کا تناسب 39.42 فیصد رہا،1 ہزار731 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ مجموعی طورپرایک لاکھ 26 ہزار860 ووٹ ڈالے گئے۔

واضح رہے کہ ریٹرننگ آفیسر میاں شاہد کا کہنا ہےاین اے 120 کے حتمی نتائج کا اعلان 19 ستمبر کو کیا جائےگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -