تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

اورلینڈو واقعہ، امریکا میں مسلمانوں کے لئے صورتحال پیچیدہ

واشنگٹن : اورلینڈو واقعے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے لئے صورتحال پیچیدہ ہوگئی ہے۔

نائن الیون کے بعد امریکا میں دہشتگردی کے ایک اور واقعہ نے امریکی مسلمانوں کے لئے صورتحال مزید گھمبیر کردی ہے، امریکی شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب پر حملے میں 50افراد کی ہلاکت کے بعد ایک بار پھر مسلمان پوری دنیا میں تنقید کی زد میں آگئے ہیں کیونکہ حملہ آور مسلمان تھا، ایک شخص کی وجہ سے مسلمانوں اور مذہب اسلام پر تنقید کی جارہی ہے۔

اس طرح کے واقعات امریکی صدارتی ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں پر تنقید کا جواز فراہم کررہے ہیں، ڈونالڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف جذبات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ، جو مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں۔

اورلینڈو فائرنگ واقعہ کے فوری بعد ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے ان کے مسلم مخالف بیان درست تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے کا ایک اور موقع مل گیا، انکا کہنا تھا کہ ان ممالک کے لیے امیگریشن پالیسی ختم کردوں گا جہاں سے دہشت گردی کا تعلق ثابت ہوگا۔

دوسری طرف ڈیموکریٹک امیدوار ہلری کلنٹن بھی بنیاد پرستی پر بات کررہی ہیں لیکن ہلری کلنٹن یہ بھی کہتی ہیں کہ مسلمانوں کی اکثریت شدت پسندی کی مخالف ہے۔

اس وقت امریکہ میں صدارتی جنگ کا مرکز مسلم مخالف رحجانات بنتا نظر آرہا ہے، یہ صورتحال جہاں مسلمانوں کے لئے تشویش کا باعث ہے وہیں امریکہ کی ملٹی کلچرل سوسائٹی کے تصور سے بھی متصادم ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سان برنارڈینو حملے کے بعد ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا اگر وہ صدر بن گئے تو مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردیں گے۔

Comments

- Advertisement -