تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاک فوج کا آپریشن‘‘ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاک فوج نے آپریشن‘‘ردالفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان کردیا، سیکیورٹی فورسز ملک بھر میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج نے بڑا قدم اٹھا لیا، جس کے تحت ملک کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے اور ان کے سدباب کیلئے مربوط کارروائی کریں گی۔


Pak army launches operation ‘Raad ul Fassad’ by arynews

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی نے آپریشن’’ردالفساد‘لانچ کردیا ہے، اس آپریشن کے تحت پاک فوج پنجاب میں رینجرز آپریشن میں حصہ لے گی اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت لاہور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ مذکورہ آپریشن میں پاک فوج اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف مشترکہ کارروائی کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشن ملک سے دہشت گردی کی خاتمے کیلئے کیا جارہا ہے،آپریشن سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں فضائیہ، نیوی، سول آرمڈ فورسز بھی حصہ لیں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملک بھرکواسلحہ سے پاک کرنا،بارودی مواد پرکنٹرول اس آپریشن کا اہم جزہیں جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اس آپریشن کا طرہ امتیاز ہو گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس آپریشن میں بارڈر سیکیورٹی مینجمنٹ پرمزید توجہ مرکوز اور ملک کو ناجائزاسلحے سے پاک کرنے کیلئے اضافی کوششیں کی جائیں گی۔

آپریشن سے شدت پسندی اور دہشت گردی کو ختم کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی کیلئے رینجرز کارروائیاں کریں گی، آپریشن ردالفساد دہشت گردوں اوران کی باقیات کے خاتمے اور نیشنل ایکشن پلان کاحصہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -