تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

خلا میں طویل ترین وقت گزارنے والی امریکی خاتون خلا باز لوٹ آئیں

واشنگٹن: خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والی امریکی خلاباز پیگی وٹسن زمین پر لوٹ آئی ہیں‘ وہ دنیا کی معمر ترین خاتون خلاباز کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 57 سالہ پیگی نے بین الاقوامی خلائی مرکز میں گزشتہ سال نومبر میں مشن کا آغاز کیا اور اس دوران انہوں نے خلا میں196.7 ملین کلومیٹر کی مسافت طے کی اور زمین کے مدار کے 4،623 چکر لگائے۔

پیگی بنیادی طور پر ایک بایو کیمسٹ ہیں ‘ ان کے خلائی شٹل نے وسطی قازقستان میں لینڈ کیا ان کے ہمراہ امریکی خلا باز جیک فشر اور روسی کاسموناٹ فیوڈور یورچیکن بھی تھے۔ وہ اپنے حالیہ مشن سے 288 دن یعنی دس ماہ بعد واپس آئی ہیں اور انہوں نے تین خلائی مشنز میں مجموعی طور پر 665 دن گزارے ہیں ۔

ناسا کے مطابق ان کے اس ریکارڈ سے خلا میں طویل ترین عرصے تک قیام کرنے کے روسی خلابازوں کے ریکارڈ کو لگ بھگ ختم کردیا ہے سوائے ان کے ہم سفر روسی خلاباز فیوڈور کے جنہوں نے مجموعی طور پر خلا میں 673 دن گزارے ہیں‘ پیگی اب خلا میں سب سے زیادہ عرصہ گزارنے والی خاتون اور سب سے معمر خلا باز ہیں۔

بین الاقوامی خلائی مرکز کب تک کارآمد رہے گا؟*

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن یا انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سطحِ زمین سے 400 کلومیٹر کی بلندی پر 28 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے مدار میں چکر لگا رہا ہے۔ یہ خلائی اسٹیشن ہر 90 منٹ میں زمین کے گرد اپنا ایک چکر مکمل کر لیتا ہے۔

یورپی خلائی ایجنسی‘ روس‘ کینیڈا‘ جاپان اور امریکاکے اشتراک سے قائم بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا حجم فٹ بال کے گراؤنڈ جتنا ہوچکا ہے اور اور یہ 2024 تک کارآمد رہے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -