تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

مقبوضہ کشمیر: برفانی تودہ گرنے سے 10 بھارتی فوجی ہلاک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 10 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے، 6 فوجیوں کو زندہ نکال لیا گیا، متعدد فوجی دبے ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برفانی تودہ مقبوضہ کشمیر کے گریز سیکٹر میں گرا جس کے سبب متعدد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے، اب تک 10 فوجیوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاشوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، امدادی کام جاری ہے۔

بھارتی فوج کے مطابق برفانی تودہ گرنے کے واقعات دو جگہ پیش آئے جس کی زد میں فوج کا ایک کیمپ اور ایک گشتی پارٹی آئے ہیں، خراب موسم کے باوجود فوراً امدادی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

بھارتی فوج کا بیان ہے کہ تودے کی زد میں آنے والے کیمپ سے ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور 6 فوجیوں کو زندہ باہر نکال لیا گیا لیکن اس حادثے میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں جعمرات کی صبح برآمد ہوئیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے فوج کے اہلکاروں کو تیزی سے امدادی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں برف کا تودہ گرا تھا جس کی زد میں آکر بھارتی میجر ہلاک ہوگیا تھا، یہ واقعہ بھی اسی علاقے میں پیش آیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی حتمی تعداد کا ابھی تعین کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -