تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ

پیانگ ینگ: شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ شمالی کوریا سے نمٹ لیں گے۔

شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ بیلسٹک میزائل 1 ہزار کلو میٹر دور بحیرہ جاپان میں گرا اور یہ شمالی کوریا کا اب تک سب سے اونچی پرواز کرنے والا میزائل ہے۔

جاپانی حکام کا دعویٰ ہے کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل اس کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا۔

شمالی کوریا کی جانب سے پابندی کے باوجود میزائل تجربہ کا نوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا سے نمٹ لیں گے۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا میں ایٹمی تجربے کے لیے کھودی جانے والی سرنگ گر گئی

یاد رہے کہ شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ین کے جنگی جنون کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے میں شمالی کوریا نے بے شمار جوہری اور میزائل تجربے کیے ہیں۔

حالیہ کچھ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ین کی جانب سے دھمکی آمیز بیان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

چند روز قبل شمالی کوریا کے چھٹے جوہری تجربے کے بعد اقوام متحدہ نے متفقہ طور پر شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔

نئی پابندیوں میں شمالی کوریا کی توانائی اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نشانہ بنایا گیا۔ اس پابندی سے شمالی کوریا کو سالانہ 80 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -